خواتین اپنے دفاع کے لیے کون سے آلات استعمال کرسکتی ہیں؟

اکثر کسی حملے کی صورت میں حواس باختہ ہو جانا عام بات ہے، ایسے میں ہم اپنا دفاع کیسے کرسکتے ہیں، جانیے کراچی کی دی فورج اکیڈمی کی سیلف ڈیفنس ٹرینر نعمہ حسن احمد سے۔

عام طور پر کئی خواتین جب کسی قسم کی غیر یقینی صورت حال جس میں جان اور عزت کا خطرہ ہو، کا سامنا کرتی ہیں تو اس موقعے پر وہ حواس باختہ ہوجاتی ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آتا کہ اپنا بچاؤ کیسے کریں۔

ایسی صورت حال میں سیلف ڈیفنس کی تکنیکوں کی مدد سے اپنا دفاع کرنا انہیں مشکل یا ناممکن معلوم ہوتا ہے کیونکہ حملہ آور کافی طاقتور بھی ہوسکتا ہے۔

اس صورت حال میں خواتین اپنا دفاع کیسے کرسکتی ہیں؟ اس سلسلے میں انڈپینڈنٹ اردو نے کراچی کی دی فورج اکیڈمی میں سیلف ڈیفنس کی ٹرینر نعمہ حسن سے بات کرکے کچھ طریقہ کار جانے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انہوں نے کہا کہ جن خواتین کے پاس اپنا دفاع کرنے کے لیے سیلف دیفنس کے آلات موجود ہوتے ہیں یا انہیں عام چیزوں سے اپنا دفاع کرنا آتا ہے وہ پُراعتماد محسوس کرتی ہیں، بے بس نہیں۔

انہوں نے ذاتی دفاع کے لیے استعمال ہونے والے جدید آلات مثلاً مرچوں کا سپرے، بجلی کا جھٹکا دینے والے ٹیزرز، لوہے کی چھڑی اور بٹن والی ایسی چھری جس میں شیشہ توڑنے کا آلہ بھی موجود ہے، کا ڈیمو کرکے دکھایا اور بتایا کہ کس طرح یہ چیزیں خواتین اپنے دفاع کے لیے استعمال کرسکتی ہیں۔

اس کے علاوہ نعمہ نے روزمرہ کے استعمال کی اشیا میں سے پانی کی بوتل، چابیوں اور بال پین سے اپنا دفاع کرنے کے طریقے بھی سکھائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین