خواتین کے لیے سیلف ڈیفنس کے پانچ آسان طریقے

سیلف ڈیفنس ٹرینر احمد بلال ادریس کے مطابق ایسی صورت حال جن میں حملہ آور کے پاس اسلحہ یا کوئی تیز دھار آلہ ہو اور وہ چوری کے غرض سے آیا ہو تو بہتر ہے کہ مال دے کر اپنی جان بچا لی جائے۔

خواتین کے ساتھ ہراسانی اور تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر کراچی میں واقع دی فورج اکیڈمی کے ٹرینر احمد بلال ادریس نے سیلف ڈیفنس کے پانچ آسان طریقے بتائے ہیں جن کے ذریعے خواتین گھریلو تشدد یا ریپ کی کوشش یا کسی بھی حملے کی صورت میں خود اپنا بچاؤ کرسکتی ہیں۔

1- ہینڈ گریب یا ہاتھ چھڑانے کا طریقہ

احمد کے مطابق عام طور پر خواتین کو روکنے کے لیے یا انہیں ہراساں کرنے کے لیے سب سے پہلے ان کا ہاتھ یا بازو پکڑا جاتا ہے۔ ہاتھ پکڑے جانے کی صورت میں خواتین حملہ آور کے ہاتھ کے انگوٹھے کی جانب سے اپنا ہاتھ ایک جھٹکے سے با آسانی چھڑا سکتی ہیں۔

2- ہیئر گریب یا بال چھڑانے کا طریقہ

یہ ترکیب تب استعمال کی جاسکتی ہے جب آپ کے بال پیچھے سے پکڑے جائیں۔ خیال رکھیں کہ بال چھڑانے کے لیے حملہ آور سے دور نہ جائیں، اس سے بال اور کھنچیں گے بلکہ تھوڑا سا پیچھے ہو کر حملہ آور کے قریب ہو کر اس کا ہاتھ پکڑیں۔ منہ پر کہنی ماریں اور پیٹ میں کئی بار ٹانگ مار کر خود کو چھڑا لیں۔

3- بیئر ہگ یا پیچھے سے پکڑے جانے سے بچاؤ

اس تکنیک میں ضروری ہے کہ آپ ہلکی سی چھلانگ لگا کر نیچے جھکیں اور حملہ آور کے ہاتھوں کی گرپ توڑیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

4- نیک چوک یا گلہ دبانے سے بچاؤ

اس تکنیک میں ضروری ہے کہ حملہ آور کے ہاتھ کو مضبوطی سے پکڑیں اور جھٹکے سے چھڑائیں۔

5- ریپ اسکیپ یا ریپ سے بچاؤ

اس تکنیک کے ذریعے خواتین اپنے اوپر چڑھ کر حملہ کرنے والے شخص سے خود کو بچا سکتی ہیں۔ ضروری ہے کہ اپنے ایک ہاتھ سے پہلے حملہ آور کی گردن پھر ایک ٹانگ سے اس کے پیٹ کو روکا جائے۔ آخر میں منہ پر کئی بار پیر مار کر خود کو چھڑا لیا جائے۔

سیلف ڈیفنس ٹرینر احمد بلال ادریس کے مطابق ایسی صورت حال جن میں حملہ آور کے پاس اسلحہ یا کوئی تیز دھار آلہ ہو اور وہ چوری کے غرض سے آیا ہو تو بہتر ہے کہ مال دے کر اپنی جان بچا لی جائے اور سیلف ڈیفنس نہ کیا جائے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ملٹی میڈیا