فیس بک، وٹس ایپ بند: ٹوئٹر کا ’ہیلو‘، میکڈونلڈز سے نگٹس کی فرمائش

گذشتہ رات فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے پر ٹوئٹر نے طنزیہ پیغام کیا تو باقی برانڈز بھی اس میں شامل ہو گئے۔

دنیا بھرمیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے(تصویر: اے ایف پی)

فیس بک کے تحت کام کرنے والی معروف ایپس وٹس ایپ اور انسٹا گرام کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں سروسز پیر کو اچانک سے بند ہو گئی ہیں جس سے ہزاروں صارفین متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھرمیں سماجی رابطوں کی ویب سائٹس فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ ڈاؤن ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی ہے۔

اس موقعے پر ٹوئٹر کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ایک پیغام جاری کیا گیا کہ ’ہیلو، واقعی میں سب کو ہیلو‘

یہ بنیادی طور پہ ایک طنز تھا کیونکہ اس وقت سوشل میڈیا کے ٹاپ فور پلئیرز میں سے بنیادی طور پر ٹوئٹر کی سروسز ہی چل رہی ہیں اور ’لٹرلی ہیلو ایوری ون‘ میں دیگر تمام کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

اس ٹویٹ کے جواب میں مزید دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب وٹس ایپ آفیشل اکاؤنٹ سے جواب میں ہیلو کہا گیا۔ وٹس ایپ کے جواب پر کمنٹ کرتے ہوئے ٹوئٹر کے بانی جیک ڈورسی نے ایک اور طنز کیا کہ ’میرے خیال میں یہ انکرپٹڈ ہونا چاہیے تھا۔‘ جو کہ وٹس ایپ پرائیویسی کے حوالے سے اٹھنے والے گزشتہ معاملات پر طنز تھا۔ 

اسی ٹویٹ پر میکڈونلڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا ’ہائے، میں آپ کے لیے کیا کر سکتا ہوں۔‘ بنیادی طور پہ یہ وہ لہجہ ہے جس میں میکڈونلڈ کا سٹاف آپ سے آرڈر لیتا ہے۔

ٹوئٹر کے آفیشل اکاؤنٹ سے جواب دیا گیا کہ ’میرے دوستوں کے لیے 59.6 ملین نگٹس‘


سمارٹ فون کی مشہور ایپ ٹرو کالر کے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا گیا کہ ’ہم پاپ کارن لے کر بیٹھے ہیں‘ جس کا مطلب یہ تھا کہ سب بڑی کمپنیاں آپس میں جملے بازی کر رہی ہیں اور ہم ان کی تفریح دیکھ رہے ہیں۔


اسی تھریڈ پر انسٹاگرام کی طرف سے بھی ’ہائے اینڈ ہیپی منڈے‘ کے پیغام کے ساتھ پریشان آنکھوں والا ایموجی شئیر کیا گیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی