کیا آنکھوں پر کھیرا لگانے کا کوئی فائدہ ہے؟

لوگوں کا ماننا ہے کہ کھیرا جلد کو نرم اور تروتازہ کرتا ہے، لیکن کیا یہ خیال واقعی سائنسی اعتبار سے درست ہے؟

امریکہ میں ایک ماڈل شو سے پہلے کھیرے کے ٹکڑوں سے آنکھیں تروتازہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں (اے ایف پی)

آنکھوں کے گرد سوجن اور سیاہ حلقوں کو کم کرنے کے لیے لوگ ایک عرصے سے اپنی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑے لگاتے آ رہے ہیں۔

ان لوگوں کا ماننا ہے کہ کھیرا جلد کو نرم اور تروتازہ کرتا ہے،  لیکن کیا یہ خیال واقعی سائنسی اعتبار سے درست ہے؟

جلد کی بہت سی کریمیں کھیرے کے عرق پر مشتمل ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ ایلو ویرا کے مقبول ہونے سے پہلے برسوں تک کھیرا جلد کی صحت اور خوبصورتی کی مصنوعات جیسے آنکھوں کے لوشن اور جیل کا حصہ تھا۔

چونکہ کھیروں میں بہت زیادہ پانی ہوتا ہے اس لیے جب آپ ان کا استعمال کریں گے تو آپ کی آنکھیں ٹھنڈک محسوس کریں گی۔

یہ کولڈ کمپریس کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ خاص طور پر اگر آپ نے استعمال سے پہلے کھیرے کو ٹھنڈا کر لیا ہو۔

آنکھ پر ہلکی اور ٹھنڈی چیز لگانے سے آپ آنکھیں بند کر لیں گے۔ اس سے آپ کو آرام ملتا ہے۔ قطع نظر اس کے کہ یہ کسی مفید چیز کی وجہ سے ہے یا نہیں۔

کیا آنکھوں پر کھیرا لگانا موثر ہے؟

اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ کھیرا جلد کے لیے اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر آپ اچھے نتائج کی تلاش میں ہیں تو آپ کے لیے کھیرے کے صرف دو ٹکڑے کافی نہیں۔

کھیرے وٹامن سی (اینٹی آکسیڈینٹ) اور فولک ایسڈ (بی وٹامنز سے) بھرپور ہوتا ہے۔

وٹامن سی آپ کی آنکھوں کے ارد گرد جلد میں نئے خلیوں کی نشوونما کو تیز کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے اور فولک ایسڈ آنکھوں کے نیچے سوجن کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے لہٰذا کھیرے کے ٹکڑے اینٹی آکسیڈینٹس کو متحرک کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو آپ کی جلد میں ٹاکسن سے لڑتے ہیں۔ یہ خراب جلد کو صاف اور نرم کر سکتا ہے۔

2012 میں ایک تحقیقی جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ وٹامن کی وجہ سے جلد پر کھیرے کا استعمال آنکھ کے سیاہ دھبوں کو کم کر سکتا ہے۔

کھیرا جلد کی رنگت کو ہلکا بھی کر سکتا ہے کیونکہ یہ ٹائروسینیس نامی انزائم کو روک سکتا ہے۔

ٹائروسینیس آپ کے جسم میں زیادہ میلانین پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ میلانن ایک روغن ہے جو آپ کی جلد کو سیاہ کرتا ہے اور اسے سورج کی یو وی شعاعوں سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

لیکن اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ یہ سب کھیرے کے دو ٹکڑوں سے کیا جا سکتا ہے۔

آپ کی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑوں کا استعمال جادو نہیں کرتا۔ تاہم، اس بات کے شواہد موجود ہیں کہ کھیرے کا جوس، بیج کا عرق اور پھول اضافی اجزا کے طور پر استعمال ہونے پر جلد کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

کھیرے پر مشتمل آنکھوں کے جیل یا کریم جلد کو نمی بخش سکتے ہیں اور 2010 میں کم از کم ایک تحقیق کے مطابق یہ جیل جھریاں بھی روک سکتی ہے۔

کھیروں کو آنکھوں کے لیے کیسے استعمال کریں؟

اگر آپ اپنی آنکھوں پر کھیرے کے ٹکڑوں کا اثر آزمانا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے اقدامات پر عمل کریں۔

1۔ استعمال سے پہلے کم از کم ایک گھنٹے کے لیے کھیرے کو فریج میں رکھیں۔

2۔ کھیرے کو اچھی طرح دھو لیں۔

3۔ کھیرے کو باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

4۔ ٹکڑوں کو ٹھنڈے پانی کے ساتھ دھو لیں۔

5۔ اپنا سر تھوڑا سا پیچھے جھکائیں اور اپنی آنکھ پر کھیرے کا ایک ٹکڑا رکھیں۔

6۔ تقریباً 15 منٹ آرام کریں۔

7۔ جب آنکھوں پر پڑا ہوا کھیرا گرم ہو جائے تو اسے بدل دیں۔

ترکیب: ایک ہی وقت میں کھیرے کے ٹکڑے استعمال کرنے کی کوشش کریں جیسا کہ چہرے کا ماسک استعمال کرتے ہیں۔

ممکنہ ضمنی اثرات

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

آپ کی جلد پر کھیرے کے تمام حصوں کو استعمال کرنا عام طور پر محفوظ ہے، لیکن ایک چھوٹی سی تعداد کو کھیرے سے الرجی بھی ہو سکتی ہے۔

اسے آزمانے کے لیے کھیرے کا ایک ٹکڑا اپنی کلائی پر رکھیں۔ اگر آپ کی جلد سرخ یا خارش زدہ ہو جائے تو کھیرے کو حساس جلد جیسے کہ پلکوں پر کبھی نہ رکھیں۔

کھیرے کے ٹکڑے صرف سیاہ حلقوں یا سوجن کو کم کرنے کے لیے کافی نہیں۔ اس کے لیے دوسری چیزیں بھی ہیں جنہیں آپ آزما سکتے ہیں۔

کیمومائل چائے آپ کے جسم میں سوجن اور سوزش کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹنس