ایشز سیریز کے لیے انگلینڈ نے ’مضبوط ترین‘ سکواڈ کا اعلان کر دیا

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوروٹ اور نائب کپتان جوزبٹلر نے اشارہ دیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ قرنطینہ کی پابندی کا خوف کم نہ ہونے کی صورت میں وہ آسٹریلیا نہ جائیں۔

دورہ آسٹریلیا کے انگلینڈ کے 17 رکنی سکواڈ کے لیے روٹ اور بٹلر دونوں کو نامزد کیا گیا تھا(اے ایف پی فائل)

انگلینڈ نے آسٹریلیا میں ہونے والی ایشز کرکٹ سیریز کے لیے اتوار کو دستیاب مضبوط ترین ٹیم نامزد کردی ہے۔

 یہ نامزدگی کرونا (کورونا) وائرس کی وجہ سے قرنطینہ کا خوف ختم ہونے کے بعد انگلینڈ کے سٹار کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ آسٹریلیا کے عزم کے اظہار کے بعد کی گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق انگلینڈ کے کرکٹ کھلاڑیوں اور ان کے خاندانوں نے آسٹریلیا میں کووڈ کی وجہ سے قرنطینہ کی سخت پابندی پر خدشات کا اظہار کیا تھا جس کے بعد برطانوی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کے لیے کشیدہ ماحول میں بات چیت کی گئی۔

انگلینڈ کے ٹیسٹ کپتان جوروٹ اور نائب کپتان جوزبٹلر نے اشارہ دیا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ قرنطینہ کی پابندی کا خوف کم نہ ہونے کی صورت میں وہ آسٹریلیا نہ جائیں۔

 تاہم کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ بات چیت میں ہونے والی پیشرفت کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے جمعے کو کہا تھا کہ انہوں نے دورہ آسٹریلیا کی مشروط منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

دورہ آسٹریلیا کے انگلینڈ کے 17 رکنی سکواڈ کے لیے روٹ اور بٹلر دونوں کو نامزد کیا گیا تھا اور پرکشش ترین انتخاب ایسکس کاؤنٹی بیٹسمین ڈان لارنس کے معاملے میں کووڈ کی وجہ سے آسٹریلیا کا دورہ نہ کرنے کا کوئی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔

 انگلینڈ کے ہیڈ کوچ کرس سلوروڈ کے بقول: ’انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹر کے طور پر دورہ آسٹریلیا بہت بڑی بات ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہمارے تمام دستیاب کھلاڑیوں نے دورے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم اس طرح کی بڑی سیریز کے لیے ہم کھیل اور کوچ کر رہے ہیں۔ ہماری آدھی سے زیادہ ٹیم اس سے پہلے ایشز ٹور میں حصہ لے چکی ہے جس کا مطلب ہے کہ ہم تازہ دم ہوں گے اور ہماری نظریں کرکٹ اور دنیا کے بہترین مقامات میں سے ایک کا دورہ کرنے کے حوالے سے گرمجوشی پر ہوں گی۔‘

انگلینڈ کے معروف فاسٹ بولر جیمزاینڈرسن اور سٹوارٹ براڈ ایشز سیریز میں اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہیں ساتھی فاسٹ بولرز کرس ووکس، مارک وڈ اور اولی روبنسن کی معاونت حاصل ہوگی۔

براڈ، بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لگنے والے پنڈلی کے زخم سے تیزی سے صحت مند ہونے کے بعد اپنے چوتھے ایسز ٹور کے لیے روانہ ہوں گے۔

 ٹیسٹ کرکٹ سے معین علی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جیک لیچ اور ڈوم بیس کے لیے بطور سپنر راستہ ہموار ہوا ہے۔ تاہم حسیب حمید اس ہفتے سنٹرل کنٹریکٹ نہ ملنے کے باوجود آسٹریلیا جائیں گے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ