ٹیم کے خیالات کے مطابق ایشز سیریز کا فیصلہ ہوگا: انگلینڈ کرکٹ بورڈ

برطانوی کھلاڑیوں میں قرنطینہ، بائیوسکیورڈ ببل اور خاندانوں تک رسائی کے معاملے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ٹور کے بارے میں سفر کے انتظامات سے متعلق تازہ معلومات فراہم کرنے کے بعد انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) اس ہفتے اجلاس میں فیصلہ کرے گا کہ موسم سرما میں مردوں کی ایشز سیریز ہو گی یا نہیں۔

آسٹریلیا نے کرونا (کورونا) وائرس کے معاملے میں سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں جن کی وجہ سے سیریز کے انعقاد کے حوالے سے شبہات پیدا ہو گئے ہیں۔ ایشز سیریز رواں سال دسمبر میں کھیلی جانی ہے۔

برطانوی کھلاڑیوں میں قرنطینہ، بائیوسکیورڈ ببل اور خاندانوں تک رسائی کے معاملے میں خدشات پائے جاتے ہیں۔

اب ای سی بی نے کرکٹ آسٹریلیا کی تجاویز پر ایک پریزینٹیشن دی ہے اور یہ جاننے کا منتظر ہے کہ اس کے اولین ترجیح میں شامل کتنے کھلاڑی کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔

ای سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رواں ہفتے کے دوران ای سی بی بورڈ کا اجلاس ہوگا جس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا ٹور کے لیے موجودہ شرائط کافی ہیں اور کیا ایک ایسی ٹیم کا انتخاب کیا جا سکتا ہے جو اس اہمیت کی حامل سیریز کے شایان شان ہو۔‘

کرکٹ میں مستقبل کے ٹورز پروگرام جن کے بارے میں کبھی پیشگوئی کرنا ممکن ہوا کرتا تھا اب وبا کی وجہ سے ہوا میں ہیں۔ انگلینڈ کے شیڈول میں کئی بار تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔

2020 میں انگلینڈ کی ٹیم سری لنکا اور جنوبی افریقہ سے قبل از وقت واپس آ گئی تھی جبکہ بھارت کے خلاف سیریز میں پانچویں ٹیسٹ کا فیصلہ کن حالیہ میچ صبح شروع ہونے سے پہلے مہمان ٹیم نے کووڈ کی وبا پھیلنے کے خوف ترک کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش اور پاکستان کے دورے پہلے ہی منسوخ کر چکی ہے جو رواں ماہ ہونے تھے۔

ایشز سیریز کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں میں ایک ہے۔ ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے منتظمین چاہتے کہ یہ ٹورنامنٹ طے شدہ پروگرام کے تحت ہو، ای سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ بالآخر ٹیم کے خیالات اس معاملے کا فیصلہ کریں گے۔

ای سی بی نے اپنے بیان میں مزید کہا: ’اختتام ہفتہ ہم انگلینڈ کے مرد کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے ساتھ بات کریں تا کہ انہیں موسم سرما میں ہونے والے ایشز ٹور کے مجوزہ انتظامات کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔‘

’ہم کرکٹ آسٹریلیا کے ساتھ باقاعدگی کے ساتھ اور مثبت بات چیت میں مصروف ہیں جبکہ صورت حال مسلسل تبدیل ہو رہی ہے۔ کھلاڑیوں کی صحت اور فلاح و بہبود سب سے بڑھ کر ہونے کے ساتھ  ہماری توجہ اس امر کو یقینی بنانے پر ہے کہ ٹور کا انعقاد ایسے حالات میں ہو کہ کھلاڑی اور انتظامیہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ ہم اس ہفتے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت جاری رکھیں گے تا کہ انہیں تازہ معلومات فراہم کر کے ان کا ردعمل معلوم کیا جا سکے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ