پاکستانی طلبہ کی تیار کردہ گاڑیوں کی نمائش

شیل ایکو میراتھن میں پیش کی گئی چار گاڑیوں میں سے دو بجلی سے اور دوسری دو پیٹرول سے چلنے والی تھیں۔

پیٹرولیم کمپنی شیل پاکستان کے زیراہتمام راولپنڈی میں شیل ایکو میراتھن (ایس ای ایم) سٹوڈنٹ ایونٹ 2021 کا اہتمام کیا گیا۔

ایونٹ میں پاکستانی یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے انجینیئرنگ کے طالب علموں کی ٹیموں نے  پروٹوٹائپ (بیٹری پاورڈ) اور اربن کونسیپٹ (گیسولین رن) میں چار گاڑیاں نمائش کے لیے پیش کیں۔

نمائش میں رکھی گئی چار گاڑیوں میں سے دو بجلی سے اور دوسری دو پیٹرول سے چلنے والی تھیں۔

گاڑیوں کا معائنہ تین شعبوں یعنی ٹیکنکل اور سیفٹی فیچرز، ڈیزائن میں جدت اور سوشل میڈیا کمیونیکیشن سٹریٹجی میں کیا گیا۔

ججوں نے طالب علموں کی تیار کی گئی گاڑیوں کی جانچ کی اور راولپنڈی نسٹ کی ٹیم NUSTAG ’گیسولین اربن‘ میں ونر قرار پائی، جبکہ غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ (GIKI) کی ٹیم  Hammerhead کو ’بیٹری الیکٹرک پروٹوٹائپ‘ کی کیٹگری میں کامیاب قرار دیا گیا۔

ججوں کے پینل نے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ کی ٹیم اربن کو’گیسولین اربن‘ کی کیٹگری میں جبکہ نسٹ کراچی کی ٹیم  Envision کو ’بیٹری الیکٹرک پروٹوٹائپ‘ کیٹگری میں رنرز اپ قرار دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این ای ڈی یونیورسٹی کی ٹیم ’این ای ڈی ریسرز‘ کے طلبہ کو ایونٹ میں اپنی فیول ایفیشنٹ کار کی نمائش کے لیے مدعو کیا گیاتھا۔

شیل کے کارپوریٹ افیئرز کے سربراہ حبیب حیدر کا کہنا تھا کہ گذشتہ 35 سال کے دوران شیل ایکو میراتھن ایک عالمی پروگرام بن چکا ہے۔

سال 2010 سے پاکستانی یونیورسٹیوں کے طالب علم اپنی تیار کی گئی گاڑیوں کے ساتھ شیل ایکو میراتھن ایشیا میں شرکت کرتے رہے ہیں، جو ملائیشیا، سنگاپور اور فلپائن میں منعقد ہوئے۔ یہ بین الاقوامی ایونٹس ایشیا اور مشرق وسطیٰ سے تعلق رکھنے والی 100 سے زیادہ طلبہ ٹیموں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں اور پاکستانی طلبہ کے لیے ایک ممتاز پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں، جہاں وہ خطے کے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے طالب علموں سے حاصل کردہ بہترین طریقے اپنے ساتھ لے کر آتے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ٹیکنالوجی