عراق: دو ماہ قبل کرونا سے ہلاک ہونے والی خاتون الیکشن جیت گئیں

ان دنوں عراق میں اس بات پر شور مچا ہوا ہے کہ بغداد صوبے میں ایک خاتون امیدوار 2397 ووٹوں کے ساتھ کیسے کامیاب ہو گئیں جب کہ ان کا کرونا وائرس سے تقریباً دو ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔

حالیہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں پورے عراق میں 97 خواتین نے کامیابی حاصل کی (اے ایف پی فائل فوٹو)

عراق میں گذشتہ اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک ایسی خاتون امیدوار بھی جیت گئیں جن کو دنیا سے رخصت ہوئے دو ماہ ہو چکے ہیں۔

العریبیہ اردو کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان دنوں عراقی حلقوں میں اس بات پر شور مچا ہوا ہے کہ بغداد صوبے میں انتخابات لڑنے والی خاتون انسام مانوئیل 2397 ووٹوں کے ساتھ کیسے کامیاب ہو گئیں جب کہ ان کا کرونا وائرس سے تقریباً دو ماہ قبل انتقال ہو چکا ہے۔

انسام کے اہل خانہ نے فیس بک پر ان کے پیج پر جاری وضاحت میں بتایا کہ ’متوفیہ امیدوار‘ نے انتخابات میں آزاد حیثیت سے شرکت کا اعلان کیا تھا تاہم اگست میں انہیں کرونا ہو گیا۔

وضاحت میں مزید بتایا گیا کہ انسام 35 روز تک ہسپتال میں رہنے کے بعد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

قانونی طور سے انسام کی جگہ اب وہ امیدوار کامیاب قرار پائے گا جو متوفیہ کے بعد ووٹوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا۔

کابینہ کے سکریٹریٹ کے مطابق حالیہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات میں پورے عراق میں 97 خواتین نے کامیابی حاصل کی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی ایشیا