دھونی کی چنئی سپر کنگز نے چوتھا آئی پی ایل ٹائٹل جیت لیا

اپنا نواں فائنل کھیلنے والی چنئی سپر کنگز نے دو بار کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ہرا دیا۔

چنئی سپر کنگز کے کپتان  مہیندر سنگھ دھونی آئی پی ایل ٹرافی کے ساتھ(اے ایف پی فائل فوٹو)

مہندرا سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگز نے جمعے کو دو بار کی چیمپیئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو 27 رنز سے ہرا کر چوتھی بار انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ٹائٹل جیت لیا۔

اپنا نویں آئی پی ایل فائنل کھیلنے والی ٹیم چنئی نے کولکتہ کے کپتان این مورگن کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر شاندار 3-192 رنز بنائے۔

چنئی کے چاروں ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے اچھا پرفارم کیا۔ فاف ڈو پلیسی 59 گیندوں پر 86 رنز بنا کر چنئی کے ٹاپ سکور تھے۔

معین علی (37 ناٹ آؤٹ)، ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر رتوراج گائیکواڈ (32) اور رابن اتھپا (31) نے بھی اپنا حصہ ڈالا۔

کولکتہ، جس نے 2012 کے فائنل میں چنئی کے خلاف 199 رنز کا تعاقب کیا تھا، اس مرتبہ 8-125 تک محدود ہو گئی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

اس موقعے پر ٹیل اینڈر شیوم ماوی (20) اور لوکی فرگوسن (17 ناٹ آؤٹ) ٹیم کا سکور 9-165 تک لے گئے۔

اوپنرز شبمن گل (51) اور وینکٹیش ایئر (50) نے 91 رنز کی مضبوط شراکت قائم کی لیکن پھر کولکتہ ڈرامائی انداز میں صرف 34 رنز پر آٹھ وکٹیں گنوا کر جیت کے ٹریک سے نیچے اتر گئی۔

بھارت کے ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ سکواڈ میں اکسر پٹیل کی جگہ لینے والے فاسٹ باؤلر شاردول ٹھاکر (3-38)، جاش ہیزل ووڈ (2-29) اور رویندرا جڈیجا (2-37) نے کولکتہ کی مڈل آرڈر کو تہس نہس کر دیا۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ