ٹی 20 ورلڈ کپ میں بیٹنگ پر انحصار کریں گے: بابر اعظم

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب چند روز ہی رہ گئے ہیں جس کے لیے ٹیمز متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں اب چند روز ہی رہ گئے ہیں جس کے لیے ٹیمز متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

پاکستانی ٹیم بھی 15 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہونے والی ہے جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل دو وارم اپ میچز بھی کھیلے گی۔

متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک ورچوئل نیوز کانفرنس کے دروان سکواڈ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کا پاکستان کو بہتر علم ہے۔

’ہم جانتے ہیں کہ وکٹس کیسی ہوں گے اور اس پر بلے بازوں کو کیسے کھیلنا ہوگا۔‘

ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کے لیے ’بیٹنگ پاکستان کی قوت ہے اور اسی پر انحصار کریں گے۔‘

واضح رہے کہ ماضی میں پاکستان ٹیم کی قوت ہمیشہ سے ہی بولنگ رہی ہے اور بلے بازوں کو ہمیشہ ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مگر اب پاکستان کے کپتان نے اس سوچ کو بدلنے کی کوشش کی ہے۔ جس کی ایک بڑی وجہ بابر اعظم کا خود پر اور ساتھی اوپنر محمد رضوان پر بھروسہ ہو سکتا ہے کیونکہ حالیہ میچز میں ان دونوں ہی کی اوپننگ جوڑی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر چکی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے بابر اعظم کے پاس اپنے علاوہ محمد رضوان، ڈومیسٹک میں عمدہ پرفارمنس دکھانے والے حیدر علی، فخر زمان، آصف علی اور تجربہ کار شعیب ملک، محمد حفیظ اور سرفراز احمد جیسے بلے باز موجود ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے تیاری کرنے میں کافی مدد ملی ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ پریکٹس میچز میں چند کھلاڑیوں کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں دکھائی دی ہے جس پر انہوں نے یہ کہہ کر بات ختم کر دی کہ ’پریکٹس میچ میں پرفارمنس پر فارم کا فیصلہ نہ کریں۔ پریکٹس میچ میں تو میں خود بھی جلدی آؤٹ ہو گیا تھا۔‘

بھارت کے خلاف میچ کے لیے تیاری کے حوالے سے سوال پر بابر اعظم نے کافی پراعتماد انداز میں کہا کہ ’کرکٹ تو وہی ہے جو سب کھیلیں گے تیاری ذہن کی ہوتی ہے کہ دباؤ میں کیسے کھیلنا ہے اور وہ ہماری ہے۔‘

’بطور کپتان مجھے ٹیم پر پورا اعتماد ہے اور تمام تر توجہ پہلے میچ پر ہے۔‘

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے کرے گی۔

سکواڈ میں سینیئر کھلاڑیوں شعیب ملک اور سرفراز احمد کی شمولیت کے حوالے سے بابر اعظم نے کہا کہ ’سینیئر کھلاڑی کا ڈریسنگ روم میں ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔‘

’سکواڈ میں زیادہ تر کھلاڑی وہ ہیں جنہوں نے ایک ساتھ ورلڈ کپ اور چیمپیئنز ٹرافی جیسے ٹورنامنٹ کھیلے ہیں تو ہم نوجوان کھلاڑیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ