لاہور قلندرز کی کپتانی کا سہرا شاہین آفریدی کے سر

شاہین آفریدی 21 سال کی عمر میں پی ایس ایل میں کپتانی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 2019 میں 21 سال کی عمر میں کپتان بنے تھے۔

پاکستانی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی 14 دسمبر 2021 کو کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹوئنٹی 20 کرکٹ میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کے ہیڈن والش کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

27 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے لیے لاہور قلندرز نے کپتانی کے لیے شاہین شاہ آفریدی کا انتخاب کیا ہے۔

شاہین آفریدی 21 سال کی عمر میں پی ایس ایل میں کپتانی کرنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان 2019 میں 21 سال کی عمر میں کپتان بنے تھے۔

شاہین شاہ آفریدی آٹھویں کھلاڑی ہیں جو لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرئض سنبھالینگے۔

پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں اظہر علی نے ٹیم کی کپتانی کی اور اسی سیریز کے ایک میچ کے لیے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ڈی جے براوو نے بھی ایک میچ میں کپتانی کی۔

اسکے علاوہ محمد حفیظ، جنوبی آفریقہ کے ڈی ویلئیرز، فخر زمان بھی لاہور قلندرز کے کپتان رہ چکے ہیں۔

سب سے زیادہ میچز میں سہیل اختر نے لاہور قلندرز کی کپتانی کی جو ٹیم کے سب سے کامیاب کپتان رہے مگر ان سے اب یہ ذمہ داری لے کر شاہین آفریدی کو سونپ دی گئی ہے۔

آج بروز پیر کو لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا اور کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی نے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کا کپتان بنانے کا اعلان کیا۔

شاہین آفریدی نے پریس کانفرنس کے دوران کپتانی ملنے پر کہا کہ: ’جب میں لاہور قلندرز کا حصہ بنا تو صرف انڈر 19 اور انڈر 16 لیول پر کرکٹ کھیلی تھی، میں شکریہ ادا کرتا ہوں کر مجھے اعتماد کیا گیا۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا کہنا تھا میں کسی نوجوان کھلاڑی کو اتنی جلدی ’گروم اور میچور‘ ہوتے نہیں دیکھا۔

یاد رہے شاہین شاہ آفریدی نے لاہور قلندرز میں بطور ایمرجنگ پلئیر شمولیت اختیار کی تھی۔

شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی ملنے پر ٹوئٹر پر بھی مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

فاطمہ نامی ٹوئٹر صارف نے پی ایس ایل ٹرافی کے ساتھ شاہید آفریدی کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ کیا ہم یہ منظر جلد دیکھیں گے؟

پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی شاہین آفریدی کو لاہور قلندرز کے کپتان بننے پر مبارکباد دی۔

ان کے مقابلے پر بھارت کی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں کم عمر ترین کپتان بننے کا اعزاز وراٹ کوہلی کے پاس ہے جو 22 سال اور 187 دن کی عمر میں رائل چیلنجرز بینگلور کے کپتان بنے تھے۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ