خاتون نے طنز سننے کے بعد دن بھر کے کاموں کی ٹک ٹاک بنا ڈالی

سیرا نامی خاتون نے اپنے پارٹنر کی جانب سے یہ سننے کے بعد ’تم دن بھر کرتی کیا ہو‘ بچوں کو نہلانے اور کھانا کھلانے کے ساتھ ساتھ گھر کے دیگر کاموں پر مشتمل ویڈیو بنا کر اپ لوڈ کردی۔

 ٹک ٹاک ویڈیو میں سیرا نے دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ  رات کے کھانے والے برتن دھوئے، اپنی بیٹی کو کھلانے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا شیک بنایا (تصویر: سکرین گریب  سیرا  ٹک ٹاک اکاؤنٹ)

گھر میں رہنے والی  دو بچوں کی ماں نے اپنے پارٹنر کے ساتھ اس بحث کے بعد کہ ’میں سارا دن کام کرتا ہوں اور تم  کچھ بھی نہیں کرتی‘، ان سب کاموں کی ریکارڈنگ کی جو وہ ایک دن میں کرتی ہیں۔

دو بچوں کی ماں سیرا جو ٹک ٹاک پر @sierra_not_ciara  کے نام سے جانی جاتی ہیں، نے اپنی زندگی کے ایک دن کی ویڈیو بنائی جس میں انہیں اپنے دو بچوں گیولیانا اور نکولائے کی دیکھ بھال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پارٹنر جیسیپی کے ساتھ بحث کے جواب میں بننے والی ویڈیو میں انہیں بچوں کو نہلاتے، کھانا کھلاتے، کپڑے پہناتے اور اس سب کے ساتھ گھر کی مسلسل صفائی کرتے ہوئے بھی دکھایا گیا۔

مئی میں اپ لوڈ کیے گئے اس کلپ کے آغاز میں سیرا نے وضاحت کی کہ’ جیسیپی نے دعویٰ کیا کہ وہ کام کرتا ہے اور میں کچھ نہیں کرتی۔‘ تو جواب میں نے انہوں نے فیصلہ کیا کہ ’میں جو کچھ کرتی ہوں، اس کی ویڈیو بنالوں‘۔

تیزی سے بنائی گئی ٹک ٹاک ویڈیو میں، سیرا نے رات کے کھانے والے برتن دھوئے، اپنی بیٹی کو کھلانے کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا شیک بنایا۔

اس کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کا ڈائپر تبدیل کرنے سے قبل باورچی خانے کی صفائی کی اور بیٹی کے لیے باتھ تیار کیا اور اس کے بال دھوئے۔ اس کام کو انہوں نے’جنگ‘ کے طور پر بیان کیا۔

غسل کے بعد، سیرا نے اپنی بیٹی کی پہننے کے لیے کپڑوں کے انتخاب میں مدد کی، دو بچوں کی ماں نے نوٹ کیا کہ ان کی بیٹی ’اپنے پہناوے کے متعلق بہت محتاط‘ ہیں اور جرابیں پہننا ان کے لے بہت ضروری ہے۔

دونوں بچوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے، سیرا نے کپڑوں کو تہہ کرنے سے پہلے اپنی بیٹی کے کہنے پر انہیں تھوڑی دیر کے لیے ٹی وی کے سامنے بھی بٹھایا۔

سیرا نے مزید کہا کہ ’پھر ڈائننگ روم اور بیٹی کے ڈنر ایریا کو صاف کرنے اور پھر انہیں بستر پر لٹانے کا وقت آگیا۔ میں نے انہیں گڈ نائٹ کہا اور پھر میں نے لیونگ روم کو صاف کرنے کی کوشش کی لیکن میرے بیٹے کو مسلسل میری توجہ چاہیے تھی۔‘

@sierra_not_ciara

I just want to feel appreciated... so many things I didn’t even record. Tik tok I am 22 stop taking this down for drinking .

♬ Get You The Moon - Kina

ویڈیو کے مطابق، اس کے بعد سیرا نے رات کا کھانا کھایا اور اس دوران انہوں نے بیٹے کو بھی اٹھا رکھا تھا۔ اس دوران انہیں احساس ہوا کہ بچے نے ان پر پیشاب کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا: ’میں نے ان کے اور پھر اپنے کپڑے تبدیل کیے،‘ اور پھر جا کر اپنا کھانا ختم کیا۔ رات کے کھانے کے بعد انہوں نے اپنے بیٹے کو نہلا کرکپڑے پہنائے اور بوتل تھما دی۔ ’وہ فوراً سو گیا اور میں نے اسے بستر میں لٹا دیا‘ اور پھر سے صفائی کرنے میں لگ گئی۔‘

ویڈیو میں، سیرا کو پھر فرش پر جھاڑو دیتے اور پوچھا لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے اور پھر وہ گھر میں بکھری ہوئی اشیا کو سمیٹتی ہیں۔ ویڈیو ختم کرنے سے پہلے انہوں نے وضاحت کی کہ عام طور پر اس وقت، وہ اپنے پارٹنر کو میسج کرتی تھیں کہ وہ رات کے کھانے میں کیا پسند کریں گے، لیکن اس کے بجائے آج انہوں نے اپنے لیے ایک مشروب بنانے کا فیصلہ کیا۔

ویڈیو کو120 لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، سیرا نے اس ویڈیو پر کمنٹس بلاک کر دیئے ہیں، تاہم دو فالو اپ ویڈیوز میں انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پارٹنر کو ناظرین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ساتھی پر حملہ نہ کریں۔

سیرا نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ کوئی برا شخص نہیں ہے، ہماری لڑائی ہوئی اور اس نے ایسی بات کہی جو تکلیف دہ تھی اور میرے جذبات کو ٹھیس پہنچائی۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا پارٹنر ’اچھا انسان‘ اور’عظیم باپ‘ ہے۔

اس کے بعد ویڈیوز میں، جیسیپی نے اپنے تبصرے پر معافی مانگی اور سیرا کو بتایا کہ وہ ان سے محبت کرتے ہیں اور وہ جو کچھ بھی کرتی ہیں وہ اس کی قدر کرتے ہیں۔

معافی مانگنے کے بعد شیئر کی گئی ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں ناظرین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا، کچھ نے سیرا کو اپنے پارٹنر کا دفاع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر نے جوڑے کا دفاع کیا۔

ایک شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا: آپ بچکانا طریقے سے بات کرکے معافی مانگتے ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ سچ ہے۔‘

ایک اور شخص نے لکھا: ’بہت برا ہوا کہ آپ کسی کی تجویز نہیں لیتیں۔‘

تاہم دیگر نے خاتون ٹک ٹاکر کی حمایت کی، بہت سے لوگوں نے تسلیم کیا کہ تعلقات پرفکیٹ نہیں ہوتے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایک شخص نے لکھا کہ ’یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ سب کچھ صحیح ہوا اور آپ کو وہ معافی مل گئی جس کی آپ مستحق تھیں!‘، جب کہ دوسرے نے پوچھا: ’کیا کوئی نہیں سمجھتا کہ تعلقات کا پرفیکٹ ہونا ضروری نہیں؟ چھوٹی چھوٹی بحث ہونا معمول کی بات ہے، تاہم معافی مانگنا ضروری تھا۔ ‘

دوسروں نے سیرا کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس محنت کو دستاویزی شکل دی جوایک گھر میں رہنے والی ماں کرتی ہے۔

ایک ناظر نے لکھا: ’آپ سخت محنتی ہیں! ماں بننا زمین پر کسی بھی مرد کے کام سے زیادہ مشکل ہے۔ بہت اچھا کام جاری رکھیں!‘

ایک اور نے کہا: ’میں صرف یہ کہنا چاہتا ہوں کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو وہ تعریف ملے گی جس کی آپ مستحق ہیں۔ گھر میں رہنے والی ماں ہونا بہت بہت مشکل ہے۔ ‘

سیرا نے بز فیڈ کو بتایا کہ اس سے انہیں یہ احساس ہوا کہ وہ اکیلی نہیں ہیں اور بہت سی دیگر ماؤں کے بھی اسی طرح کے تجربات ہیں۔

انہوں نے کہا: ’میں نے محسوس کیا کہ میں اکیلی نہیں ہوں اور بہت سی ماؤں نے اس بارے میں بہت یکساں احساسات کا تجربہ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’ان لوگوں کے لیے جو اب بھی سوچتے ہیں کہ گھر میں رہنے والی ماؤں کے لیے یہ آسان ہے، میں صرف یہ پوچھنا چاہوں گی۔۔ نوکری میں کیا آپ غلط رنگ کا کپ اٹھانے پر آپ کو چیخنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے؟ نہیں؟ میں اپنی بات ختم کرتی ہوں۔ یہ آسان نہیں ہے۔‘

© The Independent

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی خواتین