سنسنی خیز مقابلے کے بعد سوپر اوور میں پشاور زلمی کامیاب

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بیٹنگ کے سبب پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد سنسنی خیز سوپر اوور میں پشاور زلمی کی جیت ممکن ہوئی۔

سُپر اوور میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ رنز کا ہدف دیا۔  چھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے دو گیندوں پر پورا کر لیا (تصویر: پی سی بی)

پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی کی عمدہ بیٹنگ کے سبب پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ٹائی ہو گیا جس کے بعد سنسنی خیز سوپر اوور میں پشاور زلمی کی جیت ممکن ہوئی۔

سُپر اوور میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو چھ رنز کا ہدف دیا۔  چھ رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے شعیب ملک نے دو گیندوں پر پورا کر لیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے فخر زمان صفر جبکہ ہیری بروک دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کامران غلام 25 رنز بنا کر ارشد اقبال کی گیند پر محمد حارث کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ 

فِل سالٹ 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل 18 اور حضرت اللہ ززئی 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

محمد حارث چھ رنز بنا کر حارث رؤوف کی گیند پر فواد احمد کے ہاتھوں کی آؤٹ ہوئے۔ پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض ایک رن اور شعیب ملک 32 رنز بنا کر فواد احمد کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

عماد بٹ نو رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 17 اور خالد عثمان 19 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

لاہور قلندرز کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے فواد احمد دو اور شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور ڈیوڈ ویزے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

لاہور قلندرز نے ٹیم میں ایک جبکہ پشاور زلمی نے ٹیم میں پانچ کھلاڑیوں کو تبدیل کیا۔ لاہور قلندرز میں راشد خان کی جگہ فواد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ 

پی ایس ایل سیون میں لاہور قلندرز نے اب تک نو میچز کھیلے جن میں سے چھ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

لاہور قلندرز کے مقابلے میں پشاور زلمی نے اب تک نو میچز کھیلے ہیں جن میں سے پانچ میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہے۔

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ