آسٹریلوی میڈیا کے مطابق سابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن جمعے کو انتقال کر گئے۔
فاکس سپورٹس کے مطابق وارن کی مینجمنٹ ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’شین وارن تھائی لینڈ کے جزیرے کوہ سموئی میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔‘
بیان کے مطابق شین وارن کو طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ان کی ٹیم نے ان کی موت کی وجہ ممکنہ طور پر دل کے دورے کو قرار دیا ہے۔
شین وارن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 145 میچز کھیلے جس میں انہوں نے 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جبکہ 194 ایک روزہ میچز میں 293 وکٹیں حاصل کیں۔
شین وارن نے اپنا پہلا ٹیسٹ 2 جنوری 1992 کو بھارت کے خلاف کے سڈنی کے میدان میں کھیلا اور مارچ 1993 میں پہلا ایک روزہ میچ کھیلا۔
انہوں 2 جنوری 2007 میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
اپنے کرئیر ٹیسٹ کرکٹ میں شین وارن نے 17 مرتبہ میں آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا۔
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز، جو اس وقت پاکستان کے دورے پر ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں کا کہنا ہے کہ ’لیجنڈری سپنر شین وارن، جو جمعہ کو انتقال کر گئے، موجودہ نسل کے کرکٹرز کے لیے ’ہیرو‘ تھے۔
جمعہ کی رات میڈیا کو جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’اس ٹیم اور سکواڈ میں بہت سے لوگ اب بھی انہیں ہیرو کے طور پر رکھتے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’جو نقصان ہم سب اس نقصان کو برداشت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وارنی کے ابھرنے کے بعد کھیل پہلے جیسا نہیں تھا، اور اس کے گزرنے کے بعد کھیل کبھی پہلے جیسا نہیں ہوگا۔‘
آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈ وارنز نے شین وارن کے انتقال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’کھیل کے دو لیجنڈ بہت جلد چل بسے۔ میں بہت افسردہ ہوں اور میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
Two legends of our game have left us too soon. I’m lost for words, and this is extremely sad. My thoughts and prayers go out to the Marsh and Warne family. I just can not believe it. #rip, you will both be missed https://t.co/gduLY9bIwg
— David Warner (@davidwarner31) March 4, 2022
یاد رہے شین وارن سے قبل آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر روڈنی مارش بھی جمعرات کو چل بسے جن کی یاد میں آسٹریلوی ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن باززوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی۔