وزیر اعظم کی جانب سے نریندر مودی کے خط کا جواب

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا، جس کے جواب میں سفارتی انداز سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف (دائیں) نے بھارتی وزیراعظم (بائیں) کو لکھے گئے خط میں کہا کہ پاکستان علاقائی سلامتی اور امن کا خواہاں ہے (فائل تصاویر: اے ایف پی)

 وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کی جانب سے تہنیتی خط کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے پرامن تعلقات اور مسئلہ کشمیر سمیت تمام مسائل کا حل چاہتا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیراعظم شہباز شریف کو وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد کا خط لکھا تھا جس کے جواب میں سفارتی انداز سے ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

 خط میں لکھا گیا کہ ’پاکستان علاقائی سلامتی اور امن کا خواہاں ہے نیز دہشت گردی کی جنگ میں ہماری قربانیوں سے دنیا واقف ہے اور انہیں تسلیم کرتی ہے۔ ‘

مزید کہا گیا: ’ہمیں یقین ہے کہ پاکستان اور بھارت کے پرامن تعلقات دونوں ممالک کے عوام کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں۔ یہ نتائج یقینی طور پہ بامعنی مذاکرات اور موجود تنازعات کے پرامن حل سے ممکن ہیں۔‘

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنے خط میں مزید کہنا تھا: ’ہمیں اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیے۔ میرا بہت شکریہ قبول کیجیے۔ ‘


11 اپریل کو شہباز شریف کی جانب سے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں مبارک باد دی تھی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں نریندر مودی نے لکھا تھا کہ ’بھارت دہشت گردی سے پاک خطے میں امن اور استحکام کا خواہاں ہے، تاکہ ہم اپنے ترقیاتی چیلنجوں پر توجہ مرکوز کر سکیں اور اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا سکیں۔‘

 

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی پاکستان