وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں بجلی سے چلنے والی گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی کی غرض سے طلبہ، بے روزگار افراد، خواتین اور بلوچستان کے شہریوں کے لیے الیکٹرک وہیکلز کی مد میں مراعات کا اعلان کیا ہے۔
الیکٹرک کار
وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد ہی لانچ کی جائے گی جس میں الیکٹرک گاڑیوں اور ان کے سٹیشنز پر نو ارب کی سبسڈی دی جائے گی۔