ایران کی کوچ مرزیہ جعفری نے اتوار کو ایک پری میچ پریس کانفرنس کی لیکن انہوں نے صرف فٹ بال پر توجہ دی، کہا کہ یہ ٹورنامنٹ ’ایرانی خواتین کی صلاحیتوں‘ کو دکھانے کا موقع ہے۔
خواتین فٹ بال
اتوار کو ڈونیڈن میں 25 ہزار شائقین کے سامنے گروپ مرحلے میں ٹورنامنٹ کی شریک میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کے ایونٹ سے نکل جانے کے بعد کچھ کھلاڑیوں کی آنکھوں میں آنسو آگئے تھے، لیکن اس انخلا نے ملک میں فٹ بال کے مستقبل کے لیے فخر اور امید کی راہ ہموار کردی ہے۔