فیفا کے بہترین کھلاڑی کے لیے میسی اور ایم باپے میں مقابلہ

اس فہرست میں میسی کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی اور پیرس سینٹ جرمین کلب کے ساتھی کیلیان ایم باپے اور ریئل میڈرڈ کے کریم بینزیما سے ہو گا۔

فٹ بال کی عالمی گورننگ باڈی فیفا نے ارجنٹائن کے فارورڈ کھلاڑی لیونیل میسی کو فیفا کے بہترین مرد کھلاڑی کی فہرست میں شامل کر لیا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اس فہرست میں میسی کا مقابلہ فرانس کے کھلاڑی اور پیرس سینٹ جرمین کلب کے ساتھی کیلیان ایم باپے اور ریئل میڈرڈ کے کھلاڑی کریم بینزیما کے ساتھ ہو گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

مسیی ارجنٹائن کو فٹ بال ورلڈ کپ میں فتح دلوانے کے بعد یہ ٹرافی اپنے نام کر سکتے ہیں جہاں ان کی ٹیم نے ایم باپے کی ٹیم فرانس کو فائنل میں شکست دی تھی۔ میسی نے اس ورلڈ کپ میں ساتھ گول کر کے اپنے کیریئر کا دوسرا گولڈن بال جیتا تھا۔

ایم باپے نے قطر میں کھیلے جانے والے اس ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ جیتا تھا جبکہ ان کے ہم وطن کریم بینزیما نے 2022 میں بیلن ڈی اور اپنے نام کیا تھا۔ وہ فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کی حتمی فہرست میں پہلی بار شامل کیے گئے ہیں۔

فیفا کی بہترین خواتین کھلاڑیوں کی فہرست مین سپین کی مڈ فیلڈر الیکسیا پوتلیلا، انگلینڈ کی فارورڈ کھلاڑی بیتھ میڈ اور امریکہ کی الیکس مورگن بھی اس فہرست کا حصہ ہوں گی۔

فیفا کے بہترین کھلاڑیوں کے فاتح کا اعلان 27 فروری کو پیرس میں ہونے والی تقریب کے دوران کیا جائے گا۔

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال