ریاض میں میسی اور رونالڈو کا مقابلہ: سعودی عرب کی جیت

جمعرات کی رات جب فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم ستارے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونیل میسی ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں اترے تو ان دونوں کے مداح ایک زبردست مقابلے کی توقع کر رہے تھے، اور پھر ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔

جمعرات کی رات جب فٹ بال کی دنیا کے دو عظیم ستارے کرسٹیانو رونالڈو اور لیونیل میسی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ فہد سٹیڈیم میں اترے تو ان دونوں کے مداح ایک زبردست مقابلے کی توقع کر رہے تھے، اور پھر ہوا بھی کچھ ایسا ہی۔

یہ مقابلہ تھا میسی کی ٹیم پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) اور رونالڈو کی ٹیم ریاض سٹار الیون کے درمیان۔

اس میچ کی ایک اور خاص بات یہاں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن کی شرکت تھی جنہیں اس میچ کے لیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔

گو کہ یہ میچ تو میسی کی ٹیم پی ایس جی نے پانچ کے مقابلے میں چار گول سے جیتا لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

میسی اور رونالڈو نے سٹیدیم سمیت دنیا بھر میں یہ میچ دیکھنے والے مداحوں کو ماضی میں ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ہونے والے دلچسپ مقابلوں کی یاد دلا دی۔

یہ میچ دونوں ٹیموں کی رینکنگ پر تو کچھ زیادہ اثر انداز نہیں ہوا، تاہم سعودی عرب میں اس میچ کے انعقاد نے اسے یادگار بنا دیا۔

ایکشن سے بھرپور اس میچ کے پہلے ہاف میں میسی اور مارکوئنوس کے دونوں گول رونالڈو نے برابر کر دیے جبکہ پیرس سینٹ جرمین کے یوان برناٹ کو فاؤل کے بعد میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔

وقفے کے بعد جب مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو سرگیو راموس نے پی ایس جی کو برتری دلوا دی جسے جنوبی کوریا کے جینگ ہیون سو نے جلد ہی برابر کر دیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

تاہم ایم باپے کے پنالٹی کک اور ہیوگو ایکٹیکے کے مزید دو گولز نے پی ایس جی کو ناقابل شکست برتری دلوا دی اور میچ کے آخری لمحات میں اینڈریسن ٹلسکا کا گول بھی میزبان ٹیم کے کام نہ آ سکا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات کرتے ہوئے میچ کے دوران ایک سعودی مداح فیصل الطویس کا کہنا تھا کہ ’یہ رونالڈو اور میسی کے درمیان بہترین کلاسک مقابلہ ہے۔‘

تیونس سے تعلق رکھنے والی فٹ بال کی ایک خاتون مداح سلوا غولی کا کہنا تھا کہ ’میں نے اس میچ کے حتمی سکور کے لیے یہ امید نہیں کی تھی کیونکہ اس میں رونالڈو، میسی اور ایم باپے جیسے کھلاڑی کھیل رہے تھے۔ یہ بہت پرجوش رہا۔ ہر چند منٹ بعد گول ہو رہے تھے اور آپ فاتح ٹیم کا اندازہ نہیں کر پا رہے تھے لیکن یہاں کا ماحول بہت زبردست رہا اور سب سے اچھی بات یہاں کے شائقین اور روشنیاں رہیں۔‘

اسی طرح ایک اور تیونسی خاتون وفا تیمومی کا کہنا تھا کہ ’ماحول بہت زبردست تھا۔ مجھے بہت اچھا لگا کیوں کہ یہ میرا پہلا فٹ بال میچ تھا۔ مجھے بہت اچھا محسوس ہوا۔‘

خبر رساں ادارے اے ایف پی سے بات کرتے ہوئے ایک اور مداح نبیل نقیب کا کہنا تھا کہ ’پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم کو مبارک ہو، میچ کا نتیجہ جو بھی رہا لیکن یہ ایک اچھا مقابلہ تھا۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال