فٹ بال ورلڈ کپ کی شکست کبھی نہیں بھول سکتا: ایم باپے

ایم باپے کے مطابق اس شکست کے بعد وہ ’مشکل حالات‘ کا سامنا کر رہے ہیں لیکن کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اس شکست کو خود پر سوار نہیں ہونے دیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں فرانس کو شکست دینے والی ٹیم ارجنٹائن کے لیونیل میسی (بائیں) پیرس سینٹ جرمین کلب میں نیمار اور ایم باپے (دائیں) کے ہمراہ کلب ٹیم کا حصہ ہیں(اے ایف پی)

فرانسیسی فٹ بال سٹار کیلیان ایم باپے کا کہنا ہے کہ وہ قطر ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹائن کے ہاتھوں شکست کو کبھی نہیں بھول سکتے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فرانس کی جانب سے فائنل میں چار گول کرنے والے ایم باپے نے یہ بیان اپنے کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کے لیے بدھ کو فتح حاصل کرنے کے بعد دیا۔

فٹ بال ورلڈ کپ فائنل کے دس دن بعد پیرس سینٹ جرمین کو میچ جتوانے والے ایم باپے کا کہنا تھا کہ ’میرے خیال ہے کہ میں اسے (ورلڈ کپ کی شکست) کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔‘

ایم باپے کے مطابق اس شکست کے بعد وہ ’مشکل حالات‘ کا سامنا کر رہے ہیں لیکن کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے انہوں نے اس شکست کو خود پر سوار نہیں ہونے دیا اور پی ایس جی کے لیے 96ویں منٹ میں پنلٹی پر گول کر کے اسے حریف کلب سٹرازبورگ پر لیگ ون میں فیصلہ کن برتری دلا دی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

24 سال ایم باپے کا مزید کہنا تھا: ’جیسا کہ میں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ ہمارے کلب کو ہماری قومی ٹیم کی شکست کی قیمت نہیں ادا کرنی چاہیے۔ یہ دو مختلف صورت حال ہیں۔‘

ایم باپے کے مطابق: ’میرے لیے ایک فتح کے ساتھ واپسی اچھی ہے، جس سے میں اپنے کلب، اپنے حمایتیوں اور ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ جڑ سکتا ہوں۔‘

بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں ایم باپے کے ساتھی کھلاڑی نیمار کو دو ییلو کارڈز کے ساتھ میدان سے باہر بھیج دیا گیا تھا۔

نیمار برازیل کے فاروڈ کھلاڑی ہیں جو پیرس سینٹ جرمین کی جانب سے کھیلتے ہیں۔ ان کی قومی ٹیم ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں کروشیا کی ٹیم سے شکست کے بعد باہر ہو گئی تھی۔

فائنل میں فرانس کو شکست دینے والی ٹیم ارجنٹائن کے لیونیل میسی، پیرس سینٹ جرمین میں نیمار اور ایم باپے کے ہمراہ کلب ٹیم کا حصہ ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال