انگلینڈ ویمن یورو چیمپیئنز: ’اب فٹبال پچیں لڑکیوں سے بھری ہوں گی‘

یوئیفا ویمنز یورو فائنل 2022 میں انگلینڈ کی تاریخی فتح کے بعد لندن میں جشن کا سماں ہے۔

ویمنز یورو کپ 2022 کی فاتح انگلش ٹیم لندن کے ومبلی سٹیڈیم میں 31 جولائی، 2022 کو ٹرافی کے ساتھ (اے ایف پی)

یوئیفا ویمنز یورو فائنل 2022 میں انگلینڈ ٹیم کی تاریخی فتح کے بعد لندن میں اتوار کو جشن کا سماں رہا جہاں مشہور ٹرافیلگر سکوئر ایک بڑی پاڑی کا مرکز بن گیا اور ملکہ سے لے کر وزیراعظم نے مبارک باد کے پیغام جاری کیے۔  

87 ہزار فٹ بال شائقین نے انگلینڈ اور جرمنی کے درمیان میچ ومبلی سٹیڈیم میں دیکھا جبکہ سات ہزار افراد نے ٹرافیلگر سکوئر میں میچ دیکھا، جن کے لیے دو سکرینیں لگائی گئیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سٹیڈیم کی تمام سٹیں فل تھیں، جو خواتین یا مردوں، کسی کے بھی فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے ریکارڈ ہے۔

انگلینڈ نے جرمنی کو 1-2 سے شکست دی، جو انگلینڈ کی خواتین کی ٹیم کے لیے سب سے بڑی ٹرافی ہے۔

میچ دیکھنے آئی 33 سالہ کرسٹی کیری نے کہا کہ یہ خواتین کے فٹ بال میں اہم موقع ہے اور تاریخ رقم کرنے والی کھلاڑی ’ملک میں بچیوں کے لیے مثالی ہیں۔‘

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

میچ کے دوران ٹرافلیگر سکوئر ٹیم کے سفید اور سرخ رنگوں سے بھرا رہا جہاں ہزاروں شائقن اپنی ٹیم کی سپورٹ میں یہ رنگ پہن کر آئے۔

روئٹرز کے مطابق فاتح ٹیم کی کپتان لیا ولیمسن نے کہا: ’میں اپنے آنسو روک نہیں پا رہی۔ ہم اس بارے میں بات کرتے رہتے ہیں مگر آخر کار ہم نے یہ کر لیا۔‘

انہوں نے مزید کہا: ’یہ میری زندگی کا سب سے قابل فخر لمحہ ہے۔ اس ٹورنمانٹ کی میراث معاشرے میں بدلاؤ ہے۔‘

ملکہ برطانیہ الزبیتھ دوم نے اپنے پیغام میں کہا: ’چیمیئن شپ اور اس میں آپ کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔ مگر آپ کی فتح صرف ٹرافی تک ہی محدود نہیں۔ آپ نے ایک مثال قائم کی ہے جو لڑکیوں اور خواتین اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثرکن ہوگی۔‘

وزیراعظم بورس جانسن نے پوری ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ کی جیت سے متاثر ہو کر ملک بھر میں فٹ بال پچیں پہلے سے کہیں زیادہ لڑکیوں سے بھری ہوں گی۔‘

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال