امریکہ: خواتین فٹ بال لیگ کے چار کوچوں پر تاحیات پابندی عائد

امریکہ میں نیشنل ویمن سوکر لیگ نے لیگ کلبوں میں ’جاری بدسلوکی‘ کے معاملے پر تحقیقات کے بعد فٹ بال کوچوں پر پابندی عائد کی۔

 29  اکتوبر 2022 کی اس تصویر میں نیشنل ویمنز سوکر لیگ کی کمشنر جیسیکا برمن، پورٹ لینڈ تھورنس ایف سی کی کرسٹین سنکلیئر # 12 کو چیمپیئن شپ ٹرافی پیش کرتے ہوئے (اے ایف پی/ ایرا ایل بلیک)

امریکہ میں نیشنل ویمن سوکر لیگ (این ڈبلیو ایس ایل) نے پیر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ خواتین فٹ بال میں بدسلوکی اور بدانتظامی کے معاملے کی تحقیقات کے بعد چار فٹ بال کوچوں پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ سزائیں گذشتہ ماہ مشترکہ تحقیقاتی رپورٹ میں این ڈبلیو ایس ایل کے نتائج کی اشاعت کے بعد متعدد افراد اور تنظیموں کے خلاف معطلی اور جرمانے کے وسیع پیمانے پر پیکج کا حصہ تھیں۔

لیگ نے گذشتہ ماہ کہا تھا کہ اسے زیادہ تر لیگ کلبوں میں ’جاری بدسلوکی‘ کا پتہ چلا ہے کیونکہ اس سے پہلے کی تحقیقات میں ہراسانی اور جنسی استحصال کے ثبوت سامنے آئے تھے۔

این ڈبلیو ایس ایل کی تحقیقات میں کھلاڑیوں کی شکایات کی جانچ پڑتال اور لیگ کے ذریعے نظام کی ناکامیوں کو بے نقاب کرنے میں 14 ماہ کا عرصہ لگا۔

تاحیات پابندی کا سامنا کرنے والے کوچز میں پال ریلی، کرسٹی ہولی، روری ڈیمز اور رچی برک شامل ہیں۔

سابق امریکی اٹارنی جنرل سیلی یٹس کی سربراہی میں ایک علیحدہ امریکی فٹ بال تحقیقات میں پورٹ لینڈ تھورنز کے سابق کوچ ریلی نمایاں تھے۔

شکاگو ریڈ سٹارز کے سابق کوچ ڈیمز بھی یٹس کی رپورٹ میں جانچ پڑتال کے دائرے میں آئے تھے، جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ زبانی بدسلوکی اور توہین کے الزامات کی تفصیل دی گئی تھی۔

سابق ریسنگ لوئسویل کوچ ہولی کو ایک کھلاڑی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے اور چھیڑنے کے الزام کے بعد برطرف کر دیا گیا تھا۔

دیگر سات افراد کو بھی معطل کردیا گیا تھا یا انہیں مستقبل میں این ڈبلیو ایس ایل میں ملازمت کے لیے غور کرنے سے پہلے غلط کام کو تسلیم کرنے اور نامناسب طرز عمل کی ذمہ داری قبول کرنے کی ضرورت ہوگی۔

این ڈبلیو ایس ایل نے کہا ہے کہ اس کے اپنے لیگ آفس پر کم از کم 10 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اسے بڑے پیمانے پر اوورہال سے گزرنا پڑے گا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

این ڈبلیو ایس ایل کی کمشنر جیسیکا برمن نے کہا کہ لیگ ’پالیسیوں، پروگراموں اور نظاموں کو لاگو کرنے اور بڑھانے کو ترجیح دینا جاری رکھے گی، جو ہمارے کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کو سب سے پہلے رکھتے ہیں۔‘

برمن نے مزید کہا: ’یہ اقدامات ہماری لیگ کے مستقبل کے لیے بنیادی ہیں، خاص طور پر جب ہم ایک ایسی لیگ بناتے ہیں جو ہمارے کھلاڑیوں کی پچ پر اور اس سے باہر کامیاب اور خوش حال ہونے کی صلاحیت کو مضبوط کرتی ہے۔‘

این ڈبلیو ایس ایل نے کہا کہ شکاگو ریڈ سٹارز پر 1.5 ملین ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ پورٹ لینڈ تھورنز کو ایک ملین ڈالر ادا کرنے پر مجبور کیا جائے گا۔

واشنگٹن پوسٹ کے مطابق این ایس ڈبلیو ایل پلیئرز ایسوسی ایشن کے صدر واشنگٹن سپرٹ کے پلیئر ٹوری ہسٹر نے ایک بیان میں کہا: ’آج سے ایک نئی لیگ کا آغاز ہو رہا ہے۔ اس نقصان کو ختم کرنے کے لیے کوئی بھی اقدام کافی نہیں ہوگا، جو بہت سارے کھلاڑیوں کو برداشت کرنا پڑا۔‘

لیگ نے کہا کہ یہ جرمانے دماغی صحت کے وسیع وسائل، بہتر کوچنگ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر پروگراموں کی طرف جائیں گے۔

12 ٹیموں پر مشتمل لیگ اپنا 11 واں سیزن 25 مارچ سے شروع کرے گی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی فٹ بال