جب اپ نچلی منزل پہ ہوتے ہیں تو خوامخواہ ایکٹو رہتے ہیں، اُڑتا ہوا کام آپ کو نظر آئے گا آپ اٹھ جائیں گے فوراً پورا کریں گے، ہوا میں اور دو تین چیزیں ڈھونڈ لیں گے، لیکن ایک بار زندگی میں اگر اوپر کی منزل پہ چڑھ گئے، بس پھر گئے۔
زندگی
کامیاب لوگوں کی، کسی بھی بڑے آدمی کی زندگی اٹھا کے دیکھ لیں، کوئی ورک لائف بیلنس نہیں ملے گا آپ کو، سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، گھر والے کیا اسے خود اپنے آپ سے شکائتیں ہو گی کہ ہاں میں نے فلاں وقت فلاں کے ساتھ اچھا نہیں کیا۔