امریکہ کے خلاف پروپیگنڈا کرنا تو آسان تھا، کیونکہ اس نے افغانستان، عراق، شام اور لیبیا پر حملے کر کے دہشت گردی کے خلاف جنگ چھیڑی تھی، لیکن چین کو اسلام کے دشمن کے طور پر پیش کرنا آسان نہیں ہے۔
چن کوانگو کو بڑے پیمانے پر سنکیانگ میں سکیورٹی کریک ڈاؤن کا ذمہ دار سمجھا جاتا ہے۔ ان پر گذشتہ سال امریکہ نے پابندی عائد کی تھی۔