غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، بجلی کے بڑھتے ہوئے نرخوں اور نیٹ میٹرنگ پالیسی میں حالیہ تبدیلیوں کے نتیجے میں توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے ملک میں لیتھیم آئن بیٹریوں کی طلب اور درآمدات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
حکومت پاکستان نے نیٹ میٹرنگ پر مبنی سولر سسٹمز کی موجودہ سکیم پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے، تاکہ بجلی کی اصل قیمتوں کی عکاسی کرتے ہوئے گرڈ پر بوجھ کم کیا جا سکے۔