پاکستان میں شمسی توانائی کا رجحان، قومی گرڈ پر مالی دباؤ بڑھنے لگا

پاکستانیوں کی بڑی تعداد بجلی کا سرکاری نظام چھوڑ کر سولر پاور کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے چھتوں پر سولر پینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور پاور سیکٹر کے اربوں ڈالرز کے قرضوں تلے دبی ہوئی حکومت پریشان ہے۔

پاکستانیوں کی بڑی تعداد بجلی کا سرکاری نظام چھوڑ کر سولر پاور کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جس سے چھتوں پر سولر پینلز کی تعداد میں اضافہ ہوا اور پاور سیکٹر کے اربوں ڈالرز کے قرضوں تلے دبی ہوئی حکومت پریشان ہے۔

یہ توانائی کا خاموش انقلاب، امیر علاقوں سے لے کر متوسط اور کم آمدنی والے گھروں تک پھیل چکا ہے، جہاں صارفین بڑھتی ہوئی بجلی کے بلوں اور طویل بجلی کی بندشوں سے بچنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے میگا سٹی کراچی کی ایک تنگ گلی میں شدید گرمی کا سامنا کرتے رہائشی فریدہ سلیم کے سادہ گھر میں اکٹھے ہو کر کچھ ایسا دیکھ رہے ہیں جو انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا– بلا تعطل بجلی۔

وہ تنصیب کی قیمت کے بارے میں کہتی ہیں: ’سولر زندگی کو آسان بناتا ہے، لیکن ہمارے جیسے لوگوں کے لیے یہ ایک مشکل انتخاب ہے۔‘

فریدہ کو گذشتہ سال بجلی کے بل ادا کرنے سے انکار پر گرڈ سے کاٹ دیا گیا تھا، کیونکہ وہ 18 گھنٹے کی بجلی کی بندشوں کے خلاف احتجاج کر رہی تھیں۔

بیوہ اور دو معذور بچوں کی ماں فریدہ نے اپنا زیور، جو کہ پاکستان میں خواتین کے لیے ایک قیمتی متاع سمجھا جاتا ہے، بیچ کر اور رشتہ داروں سے قرض لے کر دو سولر پینلز، ایک سولر انورٹر اور توانائی ذخیرہ کرنے کے لیے بیٹری خریدی، جس کی قیمت 180,000 روپے تھی۔

جب درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس (104 ڈگری فارن ہائیٹ) سے تجاوز کرتا ہے، بچے فریدہ کے دروازے کے نیچے سے سرک کر ان کے پنکھے کی ہوا میں جمع ہو جاتے ہیں۔

گھروں کی چھتوں پر نصب سولر پینلز اب 24 کروڑ آبادی والے ملک پاکستان میں عام نظر آتے ہیں اور ان کی تنصیب کی لاگت عام طور پر دو سے پانچ سالوں میں پوری ہو جاتی ہے۔

عالمی توانائی تھنک ٹینک ایمبر کے مطابق 2020 میں توانائی کے مکس میں سولر پاور کا حصہ دو فیصد سے بھی کم تھا، لیکن 2024 میں یہ 10.3 فیصد تک پہنچ گیا، لیکن انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ، یہ 2025 کے پہلے پانچ مہینوں میں 24 فیصد تک پہنچ گیا اور پہلی بار توانائی کی پیداوار کا سب سے بڑا ذریعہ بن گیا۔

یہ گیس، کوئلہ اور جوہری توانائی کے ذرائع اور ہائیڈروپاور کو پیچھے چھوڑ چکا ہے، جس میں گذشتہ دہائیوں کے دوران سینکڑوں ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

اس کے نتیجے میں پاکستان غیر متوقع طور پر اپنے تجدیدی توانائی کے ہدف کی طرف بڑھ رہا ہے، جس کے تحت 2030 تک اس کی توانائی کے مکس کا 60 فیصد حصہ تجدیدی توانائی پر مبنی ہو گا۔

ایمبر کے چیف اینالسٹ ڈیو جونز نے اے ایف پی کو بتایا کہ پاکستان ’چھتوں پر سولر کے شعبے میں سب سے آگے‘ ہے۔

’سولر کی دوڑ‘

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی جانب سے حکومت کی سبسڈیوں کو کم کرنے کے مطالبات کے بعد مختلف حکومتوں نے بجلی کی قیمتوں میں بار بار اضافہ کیا۔

قیمتوں میں 2022 کے بعد اتار چڑھاؤ آیا، لیکن یہ 155 فیصد تک پہنچ گئیں اور کبھی کبھار بجلی کے بل کرائے کی قیمت سے بھی زیادہ ہو گئے۔

ری نیو ایبلز فرسٹ کے توانائی منتقلی کے ماہر محمد باسط غوری نے اے ایف پی کو بتایا: ’سولر کی دوڑ کسی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے نہیں۔ رہائشیوں نے ہمارے روایتی پاور سسٹم کے خلاف واضح مایوسی کے باعث یہ فیصلہ کیا، جس میں بہت سارے نقائص ہیں۔‘

پاکستان اپنے بیشتر سولر آلات ہمسایہ ملک چین سے لیتا ہے، جہاں قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے، جو زیادہ پیداوار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ قومی گرڈ کے صارفین میں کمی نے حکومت کو غیر متوقع طور پر مشکل میں ڈال دیا ہے جو کہ پاور سیکٹر کے 8 ارب ڈالرز کے قرضوں تلے دبی ہوئی ہے۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

پاکستان مہنگی گیس کی درآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے، جسے وہ قومی توانائی فراہم کنندگان کو خسارے میں بیچتا ہے۔

یہ طویل مدتی معاہدوں میں بھی جکڑا ہوا ہے جن میں آزاد توانائی پیدا کرنے والوں کے ساتھ معاہدے شامل ہیں، جن میں سے کچھ چین کے زیر ملکیت ہیں، اور ان کے لیے یہ طے شدہ رقم ادا کرنی پڑتی ہے چاہے طلب کتنی بھی ہو۔

مارچ میں حکومت کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سولر پاور کے اضافے نے ’گرڈ صارفین پر غیر متناسب مالی بوجھ ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے اور توانائی کے شعبے کی پائیداری کو نقصان پہنچا۔‘

جون میں بجلی کی فروخت سال بہ سال 2.8 فیصد کم ہوئی، جو کہ مسلسل دوسرے سال کمی کا باعث بنی۔

گذشتہ ماہ حکومت نے تمام درآمد شدہ سولر پر 10 فیصد نیا ٹیکس عائد کیا، جبکہ توانائی کے وزیر نے کمی کی تجویز پیش کی ہے تاکہ اس کے بدلے صارفین سے اضافی سولر بجلی خریدی جا سکے۔

’عوام سے منقطع‘

تجزیہ کار جونز نے کہا: ’گھریلو سولر کا اضافہ ایک بحران کا ردعمل تھا، نہ کہ اس کا سبب۔‘

انہوں نے ’گرڈ کے لیے بڑے مسائل‘ کی انتباہ دی، بشمول شام کے اوقات میں ایک اچانک اضافہ جب سولر صارفین، جو توانائی ذخیرہ نہیں کر سکتے، روایتی بجلی پر واپس آ جاتے ہیں۔

قومی گرڈ، کاروباری شخصیت ارسلان عارف جیسے صارفین کو کھو رہا ہے۔

کراچی میں رہائش گاہ کے بجلی کے بلوں پر ان کی آمدنی کا ایک تہائی خرچ ہوتا تھا، جب تک کہ انہوں نے 14 لاکھ روپے (تقریباً 4,900 ڈالر) میں 10 کلو واٹ کا سولر پینل نہیں خریدا۔

انہوں نے اے ایف پی کو بتایا: ’پہلے، میرا کوئی شیڈول نہیں تھا۔ بجلی کی بندش کی وجہ سے ہمیشہ خلل پڑتا تھا۔‘

اب انہیں اپنا کیٹرنگ کا کاروبار جاری رکھنے کی ’آزادی اور یقین‘ ملا ہے۔

مشرقی شہر سیالکوٹ میں، حفاظتی لباس بنانے والے حماد نور 2023 میں سولر پاور پر منتقل ہو گئے تھے، اسے اپنا ’بہترین کاروباری فیصلہ‘ قرار دیتے ہوئے 18 ماہ میں لاگت کی پوری کی اور اب ہر ماہ 10 لاکھ روپے بچا رہے ہیں۔

نور کی دوسری فیکٹری کو سولر پر منتقل کرنے کی لاگت اب نئے حکومت ٹیکس کے تحت تقریباً 15 لاکھ روپے تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا: ’عائد کیا گیا ٹیکس غیر منصفانہ ہے اور چھوٹے کاروباروں کے مقابلے میں بڑے کاروباروں کو فائدہ دیتا ہے۔ پالیسی ساز عوام اور کاروباری کمیونٹی سے مکمل طور پر منقطع نظر آتے ہیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی معیشت