وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو خطے میں پائیدار امن کے حصول کے لیے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل، چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر بھی امن کی کوششوں کے حوالے سے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔