اگر سیاسی جماعتوں کو بحرانی کیفیت میں سانس لینے کی جگہ نہ ملے تو وہ ختم ہو جاتی ہیں۔ بعض اوقات آکسیجن کا سلنڈر اگر آپ کے مخالف کے ہاتھ میں بھی ہو تو اسے حاصل کر کے اپنے آپ کو زندہ رکھنے کی کوشش کرنا چاہیے۔
علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ’وزیراعلیٰ کی پوزیشن عمران خان صاحب کی امانت تھی اور ان کے حکم کے مطابق ان کی امانت ان کو واپس کر کے اپنا استعفی دے رہا ہوں۔‘