علی امین گنڈا پور نے بدھ کو خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جس پر زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں تاہم کچھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بدھ کو تصدیق کی تھی کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ سہیل آفریدی کو نامزد کیا ہے۔
جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں۔
In respectful compliance of the orders of my leader, and Founding Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf, Imran Khan, it is my honour to tender my resignation from the Office of the Chief Minister, Khyber Pakhtunkhwa.
— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) October 8, 2025
When I took over as Chief Minister, the province was faced with a… pic.twitter.com/b43onAVAby
صوبے میں ہونے والی اس تبدیلی کو کچھ صارفین نے سراہا، کچھ نے علی امین گنڈاپور کے وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑنے پر افسوس کا اظہار کیا تو کچھ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے انتخاب پر سوالات بھی اٹھائے۔
سوشل میڈیا صارف محمد طلحہ نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ سے معزولی کے بعد کی گئی تقریر کے ساتھ علی امین گنڈا پور کے استعفے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ’میرے خلاف سارش کی گئی ہے۔ مجھے ہٹانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سے اڈیالہ جیل سائفر بھیجا گیا۔‘
میرے خلاف سارش کی گئی ہے۔ مجھے ہٹانے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان سےاڈیالہ جیل سائفر بھیجا گیا۔ علی امین گنڈا پور
— Muhammad Talha (@OfficialMTalha) October 9, 2025
(Same Energy)#AliAminGandapur pic.twitter.com/3fpyEbOT1O
ایکس صارف حمزہ تنویر کا کہنا تھا: ’عمران خان نے پی ٹی آئی کو تراشنے کا کام شروع کر دیا ہے، جو لیڈر کمپرومائزذ تھام اس کو پی ٹی ائی سے نکال دیا جائے گا۔‘
عمران خان نے پی ٹی ائی کو تراشنے کا کام شروع کر دیا ہے جو لیڈر کمپرومائز تھا اس کو پی ٹی ائی سے نکال دیا جائے گا#عمران_احمد_خان_نیازی#AliAminGandapur #SohailAfridi pic.twitter.com/bUTOH6XReV
— Hamza Tanvee (@hamzatanveer83) October 9, 2025
علی امین گنڈاپور کے استعفے پر جمیل قاضی نامی صارف نے کہا کہ ’عثمان بزدار، علی امین گنڈاپور اور اب نئے وزیراعلیٰ سرحد (موجودہ خیبر پختونخوا) کے لیے سہیل آفریدی صاحب کی نامزدگی عمران خان کی لیڈرشپ پر بھی سوالیہ نشان ہیں۔‘
عثمان بزدار، علی آمین گنڈاپور، اور اب نئے وزیراعلٰی سرحد کیلئے سہیل آفریدی صاحب کی نامزدگی عمران خان کی لیڈرشپ پر بھی سوالیہ نشان ہیں-
— Jameel Qazi (@jameelqazii) October 9, 2025
#suhailafridi #AliAminGandapur #KPKPolitics #Pakistan
اسی طرح حبیب الحسن نامی صارف نے علی امین گنڈاپور کی وزارت اعلیٰ سے سبکدوشی پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ’علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا افسوس ہوا۔ عمران خان ہمیشہ اپنی پارٹی کا نقصان کرتے ہیں۔‘
آمین علی گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کا افسوس ہوا ۔ عمران خان ہمیشہ اپنی پارٹی کا نقصان کرتا ہے ۔#AliAminGandapur#عمران_احمد_خان_نیازی pic.twitter.com/yk30qTBUhc
— Habib ul Hassan/حبیب الحسن (@vjournalistpak) October 8, 2025