فوج کہتی ہے فیصلہ وزیراعظم کا تھا، پی ٹی آئی رہنما کہتے ہیں ہمیں چپ کرایا گیا۔ 35 ہزار افراد کی واپسی کا ذمہ دار آخر کون ہے؟
عمران خان
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں ناکامی کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دینے والے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے بدھ کو علی الصبح پولیس نے ایک مرتبہ پھر واٹر کینن کا استعمال کیا۔