ان کے لیے ریڈیو کی طاقت صرف آواز، مائیکروفون اور نشریات میں نہیں تھی بلکہ اس صلاحیت میں تھی کہ ایک اچھی آواز، معیاری مکالمہ، بامقصد ڈراما یا دل نشیں پروگرام دور بیٹھے سامع کے دل تک پہنچے۔
عزت کرنے اور کروانے پہ زور دیتے دیتے عمر گزر گئی لیکن آج بیٹھا تو اچانک خیال آیا کہ عزت تو اندر سے پیدا ہوتی ہے، اسے کہہ کہہ کے، بار بار یاد دلا کے، جبراً کیسے کروایا جا سکتا ہے؟