تروبا کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کپتان محمد رضوان اور ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے نصف سنچریاں سکور کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار نبھایا۔
ون ڈے سیریز
پاکستان ٹیم نے جس طریقے سے ون ڈے سیریز کھیلی اور جیتی، اس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ ماضی کے برعکس پہلی مرتبہ پاکستان پوری سیریز میں آسٹریلیا سے زیادہ مضبوط اور طاقتور نظر آیا، جس کا اعتراف سابق کپتان مائیکل کلارک نے بھی کیا۔