راولپنڈی میں جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری مقابلے میں اتوار کو پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
سیریز میں پہلے ہی دو صفر کی برتری حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم نے آج کے میچ میں چار تبدیلیاں کی ہیں جہاں فیصل اکرم، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسیب اللہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
سری لنکن ٹیم کے کپتان چریتھ اسالنکا بیمار ہیں جن کی جگہ کوشال مینڈس ٹیم قیادت کررہےہیں، میچ میں سری لنکن ٹیم میں بھی چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہے جہاں گرین شرٹس نے پہلے میچ میں چھ رنز سے اور دوسرے میچ میں آٹھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی۔
پاکستانی ٹیم کی کوشش ہوگی کہ وہ ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیسرا ون ڈے بھی جیت کر وائٹ واش فتح حاصل کرے جبکہ سری لنکا اپنی ساکھ بچانے کے لیے بھرپور مقابلہ کرے گی۔
پاکستانی کپتان شاہین آفریدی کا سری لنکا، زمبابوے کی ٹیموں کے لیے عشائیہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ہفتے کو اسلام آباد میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے اعزاز میں عشایئہ دیا۔ ان کے اس عشائیے میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ pic.twitter.com/lWWk58lA1L
— Independent Urdu (@indyurdu) November 15, 2025
اس کے لیے سری لنکن ٹیم آج کے میچ میں کم از کم ایک فتح کے لیے سنجیدہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
گذشتہ رات پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے دورہ پاکستان پر موجود سری لنکا اور زمبابوے کے کرکٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ کا اہتمام کیا۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے دونوں ٹیموں کے لیے اسلام آباد میں پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں زمبابوے اور سری لنکا ٹیم کے ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
بیان کے مطابق عشائیے میں مختلف اقسام کے کھانوں سے کھلاڑی لطف اندوز ہوئے، سری لنکا اور زمبابوے کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔
رواں ہفتے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کے بعد پولیس کی جانب سے آج کے میچ اور آئندہ شروع ہونے والی سہ ملکی ٹرائی نیشن ٹی 20 سیریز کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
18 نومبر سے شروع ہونے والی ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، زمبابوے اور سری لنکا حصہ لے رہے ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شیڈول ٹرائی نیشنز سیریز کے دوران ٹیموں کی اسلام آباد سے سٹیڈیم تک موومنٹ کے باعث ایکسپریس وے اور سری نگر ہائی وے پر رش کے اوقات میں ٹریفک متاثر ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے سیکیورٹی اور ٹریفک منیجمنٹ کے لیے 300 سے زائد افسران تعینات کیے ہیں اور شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے 15 سے 20 منٹ اضافی وقت رکھیں۔
ٹریفک کی تازہ اپڈیٹس کے لیے شہری اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم 92.4 سے رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں، جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔