بابر اعظم کی سری لنکا کے خلاف سینچری، سیریز پاکستان کے نام

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

بابر اعظم نے 14 نومبر کو روالپنڈی میں سری لنکا کے خلاف سینچری سکور کی (اے ایف پی)

پاکستان نے بابر اعظم کی سینچری کی بدولت سری لنکا کو دوسرے ون ڈے میچ میں بھی شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو راولپنڈی میں ہی کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے بالآخر سینچری سکور کر ہی دی جس کا پاکستانی فینز کو طویل عرصے سے انتظار تھا۔

یہ بابر اعظم کی 20ویں سینچری ہے اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے پاکستان کے لیے ون ڈے میچز میں سب سے زیادہ سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔ اس سے پہلے سعید انور بھی ون ڈے کرکٹ میں 20 سینچریاں سکور کر چکے ہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف 119 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز کی اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ اوپنر فخر زمان 78 اور محمد رضوان 51 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو بیٹنگ کی دعوت دی تو مہمان ٹیم مقررہ اووروں میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنا سکی۔

سری لنکا کی جانب سے لیناگے نے سب سے زیادہ 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف اور ابرار احمد نے تین، تین وکٹیں لیں جبکہ محمد وسیم بھی ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

اس طرح پاکستان نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ