سڈنی سکسرز کے ’بابرستان‘ میں خوش آمدید

سڈنی سکسرز نے اس فین زون کو ’بابرستان‘ کا نام دیا ہے، جہاں 17 دسمبر کو فرنچائز کے پہلے میچ میں فینز بیٹھ کر بابر اعظم کو دیکھ سکیں گے۔

انڈیا میں 6 اکتوبر 2023 کو کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران حیدرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں ایک فین نے بابر اعظم کا پوسٹر اٹھا رکھا ہے (فائل فوٹو/ اے ایف پی)

آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش کی ٹیم سڈنی سکسرز نے نئے سیزن میں پاکستانی سٹار بابر اعظم کو خوش آمدید کہنے کے لیے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ایک الگ فین زون بنانے کا اعلان کیا ہے۔

سڈنی سکسرز نے اس فین زون کو ’بابرستان‘ کا نام دیا ہے، جہاں 17 دسمبر کو فرنچائز کے پہلے میچ میں فینز بیٹھ کر بابر اعظم کو دیکھ سکیں گے۔

بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کے لیے جون میں سڈنی سکسرز کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم سے معاہدے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ بگ بیش لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ ہے۔

اب جمعرات کو سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کی آمد کا جشن منانے اور ان کے فینز کے لیے ایک فین زون بنایا ہے جسے ’بابرستان‘ کا نام دیا گیا ہے۔

اس بارے میں سڈنی سکسرز کا کہنا ہے کہ اس فین زون جسا دوسرا نہیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ان کا کہنا ہے کہ ’ہم بابرستان کے ساتھ کرکٹ کا ثقافتی جشن منارہے ہیں، جو ایک نئے سکسرز فین زون کے طور پر دنیا کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، بابراعظم کے آنے کا جشن منانے کے لیے ہے۔‘

اس حوالے سے سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کا ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا ہے۔

اس ویڈیو پیغام میں بابر اعظم اپنے فینز کو دعوت دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ’میں آپ سب کو سڈنی سکسرز کے ایس سی جی میں ہوم میچز کے لیے سپورٹس زون ’بابرستان‘ میں دعوت دیتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ‘

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ’جذبے کے ساتھ آئیں اور ایس سی جی کو ہمارا گھر بنائیں۔‘

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ