وائٹ بال سیریز کے لیے سکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کی واپسی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کے بابر اعظم 23 فروری 2025 کو دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے ایک روزہ بین الاقوامی ون ڈے میچ کے آغاز سے قبل وارم اپ سیشن میں شریک ہیں (فادل سینا / اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 15 رکنی اور ون ڈے انٹرنیشنل کے لیے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بابر اعظم کی تقریباً ایک سال بعد واپسی ہوئی ہے۔

سلمان علی آغا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور شاہین شاہ آفریدی ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کی قیادت کریں گے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 اکتوبر سے یکم نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی، جب کہ ٹی ٹوئنٹی سہ ملکی سیریز انہی مقامات پر 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔

ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبدالصمد کی واپسی ہوئی ہے، جو پچھلے ایونٹس سے باہر تھے۔ اسی طرح عثمان طارق کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم نے پاکستان کے لیے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا، جس کے بعد انہیں کم سٹرائیک ریٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

15 رکنی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن نواز، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

ریزرو کھلاڑیوں کے طور پر فخر زمان، حارث رؤف اور سفیان مقیم کو شامل کیا گیا ہے۔

اسی طرح پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 4 سے 8 نومبر تک فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں ہوگی۔ اس کے بعد سری لنکا کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی۔

ایک روزہ سکواڈ میں فیصل اکرم، حارث رؤف اور حسیب اللہ کی واپسی ہوئی ہے۔ اسی طرح وکٹ کیپر محمد رضوان، جو ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں، ون ڈے ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

 16  رکنی ایک روزہ سکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، حسن نواز، حسین طلعت، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب اور سلمان علی آغا شامل ہیں۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ