شاہین آفریدی پاکستان کے نئے ون ڈے کپتان

شاہین جنوبی افریقہ کے خلاف چار سے آٹھ نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کی قیادت کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی 23 اکتوبر، 2023 کو چنئی میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ میں افغان بیٹر کی وکٹ لینے کے بعد جشن منا رہے ہیں (اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو تیز بولر شاہین شاہ آفریدی کو پاکستان کی ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

پی سی بی کے مطابق بائیں ہاتھ کے بولر جنوبی افریقہ کے خلاف چار سے آٹھ نومبر تک فیصل آباد میں شیڈول تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں قیادت کریں گے۔

ان کی اس سیریز کے لیے تقرری آج اسلام آباد میں ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کی گئی، جس میں وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

25 سالہ شاہین نے 66 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں۔

32 ٹیسٹ میچوں میں، جن میں راول پنڈی میں جنوبی افریقہ کے خلاف جاری دوسرا ٹیسٹ شامل نہیں، شاہین نے 120 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ اس سے قبل 2024 میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ہوم گراؤنڈ پر پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی قیادت کر چکے ہیں۔

whatsapp channel.jpeg
مزید پڑھیے

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ