پاکستان ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ واش نہ کر سکا

پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے ابتدائی چار میچ جیتنے کے بعد آخری ون ڈے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

7 مئی 2023 کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پاکستان کے محمد رضوان کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منا رہے ہیں۔(اے ایف پی)

پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلی گئی بین الاقوامی ون ڈے سیریز کے اتوار کو ہونے والے پانچویں اور آخری (او ڈی آئی) میچ میں 47 رنز سے ہار گئی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 300 رنز کا ٹارگٹ دیا، جس کے حصول کی دوڑ میں 252 رنز بنا کر پاکستان کے سارے کھلاڑی 47ویں اوور میں آؤٹ ہو گئے۔

اتوار کے میچ کی نمایا بات بلے باز افتخار احمد کا 94 رنز کا سکور تھا، جو انہوں نے نہایت مایوس کن صورت حال کے باجود بنائے۔ انہوں نے 72 بالیں کھیلیں اور 8 چوکے اور دو چھکے بھی مارے۔

افتخار احمد 94 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کے وِل ینگ کے 87 رنز تھے، جو انہوں نے 91 گیندوں پر دو چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے بنائے، جبکہ انہیں شاداب خان کی گیند پر محمد رضوان نے کیچ کر کے پویلین بھیجا۔

پاکستان کی طرف سے آغا سلمان 57 گیندوں میں اتنے ہی رنز بنا کر لیتھم کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

میزبان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے 59 اور چیپ مین نے 43 رنز بنا کر نیت کو ممکن بنانے میں مدد فراہم کی۔ 

پاکستان کی طرف سے شاہین شاہ آفریدی نے تین اور اوسامہ میر اور شاداب خان نے  دو دو، جبکہ حارث رؤف اور محمد وسیم نی ایک اہک وکٹ حاصل کی۔  

جواب میں سیریز کا چوتھا میچ جیت کر عالمی نمبر ایک ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کا آغاز اچھا نہیں تھا اور صرف 52 کے مجموعی سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سیریز کے ابتدائی دو میچوں میں سینچری سکور کرنے والے فخر زمان نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 33 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اوپنر شان مسعود سات اور اپنا سواں میچ کھیلنے والے بابر اعظم صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان جنہیں آج تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا تھا نو رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

نیوزی لینڈ کے ہینری شیپلے اور راچن رویندرا نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

پانچ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے لیے نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں چار جبکہ پاکستان نے ایک تبدیلی کی تھیں۔

پاکستان کی جانب سے اس میچ میں شاہین آفریدی نے تین جبکہ شاداب اور اسامہ میر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ حارث رؤف اور محمد وسیم نے بھی ایک، ایک وکٹ لی۔

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ