حسن نواز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، پاکستانی سکواڈ کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق حسن نواز کو ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ٹیم سے الگ کیا گیا ہے۔ 

پاکستان کے حسن نواز 2 ستمبر 2025 کو شارجہ میں افغانستان اور پاکستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ کے دوران ایک شاٹ کھیل رہے ہیں۔ (اے ایف پی)

دائیں ہاتھ کے بلے باز حسن نواز کو سری لنکا کے خلاف آئندہ تین میچوں کی ون ڈے سیریز اور پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی سکواڈ سے الگ کر دیا گیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک بیان کے مطابق حسن نواز کو ملک کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے قومی ٹیم سے الگ کیا گیا ہے۔ 

قائد اعظم ٹرافی کے مقابلوں کا ساتواں مرحلہ 11 نومبر سے شروع ہو رہا ہے۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان، حسن نواز کی جگہ ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شامل ہوں گے، جبکہ ون ڈے سکواڈ میں کسی دوسرے کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جائے گا۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جبکہ سہ ملکی سیریز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں کھیلی جائے گی۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف تین او ڈی آئی سیریز اور سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ لینے کے لیے اتوار کو کپتان چریتھ سالنکا کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔

پی سی بی نے اتوار کو 15 رکنی ون ڈے سکواڈ کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فیصل اکرم، فخر زمان، حارث رؤف، حسیب اللہ، حسین طلعت، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا

ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی سکواڈ میں مندرجہ ذیل کھلاڑی شامل ہوں گے۔

سلمان علی آغا (کپتان)، عبدالصمد، ابرار احمد، بابر اعظم، فہیم اشرف، فخر زمان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد سلمان مرزا، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، صائم ایوب، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان (وکٹ کیپر۔) 

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

سری لنکا کا دورہ پاکستان

11 نومبر – پہلا ون ڈے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی

13 نومبر – دوسرا ون ڈے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی

15 نومبر – تیسرا ون ڈے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی

ٹی ٹوئنٹی سہ فریقی سیریز (پاکستان، سری لنکا، زمبابوے)

17 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی

19 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم، راولپنڈی

22 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی سٹیڈیم، لاہور

23 نومبر – پاکستان بمقابلہ زمبابوے، قذافی سٹیڈیم، لاہور

25 نومبر – سری لنکا بمقابلہ زمبابوے، قذافی سٹیڈیم، لاہور

27 نومبر – پاکستان بمقابلہ سری لنکا، قذافی سٹیڈیم، لاہور

29 نومبر - فائنل، قذافی سٹیڈیم، لاہور

whatsapp channel.jpeg

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ