امیگریشن کاونٹرز پر پاکستانیوں کو خوش گوار حیرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے ملک کو امن کا داعی اور ثالثی کرانے والا ملک کہا جا رہا ہے۔ امید ہے ان تمام چیزوں کے اثرات جلد پاکستانی معیشت پر بھی محسوس کیے جائیں گے۔
پاکستان کے لیے اصل امتحان یہ نہیں کہ ہم کتنی سخت ضرب لگاتے ہیں بلکہ یہ ہے کہ کیا ہم ان حالات کو تبدیل کرتے ہیں جو دہشت گردی کو دوبارہ جنم دیتے ہیں۔ ورنہ ہم ایک ہی جنگ، ایک ہی طریقے سے، بار بار لڑتے رہیں گے۔