پاکستان نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن اوپنر امام الحق کے شاندار 93 رنز کی بدولت پانچ وکٹوں پر 313 رنز بنا لیے۔
آج پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کا آغاز اچھا نہ رہا۔ عبد اللہ شفیق کو پہلی ہی اوور میں ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔
اس موقعے پر امام اور شان مسعود نے 161 رنز کی شراکت قائم کی جس سے ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہوئی۔ شان نے 76 رنز بنائے۔
چائے کے وقفے سے قبل امام کی اننگز کا خاتمہ ہوا جب وہ سینوران متھوسامی کی سپن بال پر شارٹ لیگ میں ٹونی ڈی زورزی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
29 سالہ امام، جنہوں نے اپنا آخری ٹیسٹ میچ آسٹریلیا کے خلاف 2023 کے آخر میں کھیلا تھا، چائے سے صرف دو گیندیں قبل آؤٹ ہوئے۔
اس کے باوجود پہلے روز سب سے زیادہ سکور کرنے والے بلے باز رہے۔ سعود شکیل اگلی ہی گیند پر بولر کو کیچ دے بیٹھے، جس سے پاکستان 199-5 پر پہنچ گیا۔
بابر اعظم 23 رنز پر ایل بی ڈبلیو کا شکار ہو کر پویلین لوٹے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
تاہم وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے چھٹی وکٹ کے لیے 114 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی، جس سے پاکستان کا سکور سٹمپس تک 313 رنز تک پہنچا۔
پہلے دن کے اختتام پر رضوان 62 رنز پر اور سلمان علی آغا 52 رنز پر موجود تھے۔
یہ ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے لیے نئے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے آغاز کا پہلا میچ ہے۔
جنوبی افریقہ نے گذشتہ ڈبلیو ٹی سی جون میں آسٹریلیا کو شکست دے کر جیتا تھا۔
جنوبی افریقہ پاکستان کے اس دورے میں دو ٹیسٹ کھیلے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راول پنڈی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان لاہور میں یہ 31 واں ٹیسٹ ہے۔ اس سے قبل 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 ٹیسٹ جیتے۔
مہمان ٹیم کا یہ چوتھا دورہ پاکستان ہے۔ اس سے قبل آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا جب پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں دونوں ٹیسٹ میچ جیتے تھے۔