پاکستان اور جنوبی افریقہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اپنے اپنے سفر کا آغاز ایک دوسرے کے خلاف ہی آئندہ ماہ سیریز سے کرنے والے ہیں۔
جنوبی افریقہ آئندہ ماہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا جہاں وہ لاہور اور راولپنڈی میں دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر کو لاہور میں پہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں اب تک پاکستان اور جنوبی افریقہ نے کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا ہے۔
پاکستان ٹیم ان دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود ہے جہاں وہ اتوار کو سہ ملکی سیریز کا فائنل افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سہ ملکی سیریز کے بعد پاکستان ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ہی ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 28 اکتوبر سے ہو گا جبکہ آخری میچ یکم نومبر کو کھیلا جائے گا۔
پہلا ٹی ٹوئنٹی راولپنڈی اور باقی دو میچز لاہور میں ہوں گے جس کے بعد چار نومبر سے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔
تینوں ایک روزہ میچز فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے اور یہ 17 سال بعد پہلا موقع ہو گا جب فیصل آباد کسی ایک بین الاقوامی ایک روزہ میچ کی میزبانی کرے گا۔