کیریبین پریمیئر لیگ 2025 کے بدھ کو کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں گیانا ایمازون واریئرز کے ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی روماریو شیفرڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک قانونی گیند پر 22 رنز بنائے، جسے لیگ کی تاریخ میں ایک کارنامہ قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھ
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
سینٹ لوسیا کے ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں روماریو شیفرڈ نے 34 گیندوں پر ناقابلِ شکست 73 رنز بنائے، تاہم ان کی یہ اننگز ٹیم کے کام نہ آ سکی اور سینٹ لوسیا کنگز نے 11 گیندیں پہلے ہی 203 رنز کا ہدف حاصل کرلیا۔
تاہم میچ کا سب سے یادگار لمحہ پندرہواں اوور تھا، جب لوسیا کنگز کے کپتان ڈیوڈ ویز نے اوشین تھامس کو گیند تھمائی اور اس اوور میں صرف ایک قانونی گیند پر روماریو شیفرڈ نے 22 رنز سمیٹے۔
پہلے اوشین تھامس نے ایک نو بال کروائی جس پر فری ہٹ ملی، اس کے بعد ایک وائیڈ بال پھینکی۔ اگلی گیند پھر نو بال تھی، جس پر روماریو شیفرڈ نے چھکا مارا۔ اس کے بعد فری ہٹ پر انہوں نے ایک اور چھکا لگایا اور جب بالآخر قانونی گیند پھینکی گئی تو انہوں نے اسے بھی باؤنڈری سے باہر پہنچا دیا۔
Romario Shepherd Scores 20 Runs Off One Legal Ball In CPL. #CPL25 pic.twitter.com/PRk0PA2oLc
— Nibraz Ramzan (@nibraz88cricket) August 27, 2025
یوں اس پورے سلسلے میں روماریو شیفرڈ نے ایک قانونی گیند پر تین چھکوں کی مدد سے 22 رنز بنائے۔
روماریو شیفرڈ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلورو کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔