شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز، لیجنڈز لیگ کرکٹ کی فاتح

فائنل میچ میں ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی  ایشیا لائنز فاتح (تصویر: لیجنڈز لیگ کرکٹ ٹوئٹر)

پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کی ٹیم ایشیا لائنز نے لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

قطر میں ہونے والی لیجنڈز لیگ کرکٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو سات وکٹوں کے شکست دے کر سیکنڈ لیجنڈز لیگ کرکٹ کی ٹرافی اپنے نام کر لی ہے۔

فائنل میچ میں ورلڈ جائنٹز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے جو شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے تین وکٹوں کے نقصان پر پورے کر لیے۔

بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے سپنر عبدالرزاق کو شاندار بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

انہوں نے چار اوورز میں صرف 14 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھ

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

فاتح ٹیم میں کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ کھیلنے والے پاکستانی کرکٹرز میں شعیب اختر، محمد عامر، محمد حفیظ، مصباح الحق، سہیل تنویر اور عبدالرزاق شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیش اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے چند کرکٹرز بھی فاتح ٹیم میں شامل ہیں۔

اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ’میں کبھی ٹاس جیتنے یا ہارنے کو خاطر میں نہیں لاتا ایسی صورتحال میں جب پچ تبدیل نہ ہو۔‘

انہوں نے اپنی ٹیم کے اوپنرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اچھا آغاز کیا جس کی وجہ سے ان کی ٹیم کی بولنگ بھی پراعتماد انداز میں شروع ہوئی۔

انہوں نے سپنر سے اٹیک کرانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ جب پچ آپ کی حوصلہ افزائی کر رہی ہو تو سپنر سے اٹیک بولنگ کرانے میں کیا حرج ہے۔

سہیل تنویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں لیکن وہ ڈومیسٹک کرکٹ مستقل کھیل رہے ہیں اور مکمل فارم میں ہیں اور اپنی کرکٹ کو انـوائے کر رہے ہیں۔

خود شاہد آفریدی نے لیگ کتنی انـجوائے کی؟ اس سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ’منتظمین نے بہت اچھا انتظام کیا اور انہوں نے گھیل کو بہت انجوائے کیا اور وہ خود اگلی بار اس لیگ میں شرکت کریں گے۔‘

زیادہ پڑھی جانے والی کرکٹ