وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روسی تیل کے پاکستان پہنچنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی اور نہ ہی اس کی قیمت کے بارے میں بتایا جا سکتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کی خبروں کی تردید سے متعلق مصدق ملک نے کہا ’شاید وزارت خارجہ کو معلومات نہیں پہنچ پائیں، اسی لیے انہوں نے ایسی بات کی۔‘