جسٹس (ر) جاوید اقبال کو 2017 میں اس وقت کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور دیگر پارٹیوں کی مشاورت کے بعد چیئرمین نیب مقرر کیا گیا تھا۔
چیئرمین نیب
حال ہی میں چیف جسٹس جسٹس گلزار احمد نے نیب کے کئی مقدمات میں اس کی کارکردگی اور اس کے افسران کی نااہلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کے افسران کو پتہ ہی نہیں کہ تحقیقات کیسے کی جاتی ہیں۔