صوبے میں حکمراں تحریک انصاف کے صوبائی ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ یہ حکومتی معاملات ہیں، اور ابھی تک ہمیں اجلاس کے بارے میں کوئی اطلاع یا مراسلہ موصول نہیں ہوا۔
اسمبلی
خیبر پختونخوا، جسے 2010 تک این ڈبلیو ایف پی یعنی شمالی مغربی سرحدی صوبہ یا صوبہ سرحد کہا جاتا تھا، کو باقاعدہ صوبے کا درجہ سال 1932 میں دیا گیا اور 1937 میں اس کی قانون ساز اسمبلی وجود میں آئی۔