آسام میں انتخابات سے قبل مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ایک ویڈیو جاری کرنے پر حکمران جماعت بی جے پی پر مسلمانوں کے خلاف ’کھلی نفرت انگیزی‘ کا الزام لگایا گیا ہے۔
بقول عینی شاہدین ایسا لگ رہا تھا کہ ’باضابطہ ایک منصوبے کے تحت جلسوں کو مسلم آبادی والے علاقوں سے گزار کر مسلمانوں کو اشتعال دلایا گیا اور ان کی تذلیل، پٹائی اور گھر واپسی کی دھمکیاں کھلے عام دی جا رہی تھیں۔‘