افغان حکومت کے نائب ترجمان حمداللہ فطرت نے ایکس پر کہا کہ اتوار کو پاکستان کی طرف سے داغا گیا مارٹر گولہ صوبہ کنڑ میں شانپت کے علاقے پر گرا، جس سے ایک شہری مارا گیا اور ایک خاتون زخمی ہوئی۔
پاک افغان سرحد
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے ایک بیان میں کہا کہ ’افغانستان اور پاکستان کی سرحد پر جھڑپوں نے ہزاروں خاندانوں کو نقل مکانی پر مجبور کیا ہے۔‘