سعودی عرب کا کہنا ہے کہ ایران کا مسلسل اشتعال انگیز اور عدم استحکام پیدا کرنے والا طرزِ عمل نہ صرف خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا رہا ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے منشور، اسلامی تعاون تنظیم کے منشور کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ شب حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذموم کارروائیاں سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔